ضروری معلومات:31 مارچ کے بعد نہیں چلیں گے ان بینکوں کے چیک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 9:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھارتی اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی)نے ایک بار پھر اپنے گاہکوں کو یاد دلایا ہے کہ ان کے ایسوسی ایٹ بینکوں کی چیک بک 31 مارچ کے بعد نہیں چلے گی۔اس لیے تمام کلائنٹ کو چاہئے کہ وہ نئی چیک بک حاصل کر لیں۔ایس بی آئی نے صارفین سے کہا ہے کہ نئی چیک بک کے لئے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ، اے ٹی ایم یا پھر برانچ میں جا کر فوری طور پر درخواست دے دیں۔واضح رہے کہ جن بینکوں کو ایس بی آئی میں ضم کیا گیا ہے ان میں اسٹیٹ بینک آف بیکانیر اور جے پور، اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد، اسٹیٹ بینک آف میسور، اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ، اسٹیٹ بینک آف ترونکور اور بھارتی مہیلا بینک شامل ہیں۔اسٹیٹ بینک آف میسور میں ایس بی آئی کا 90فیصد حصہ تھا جبکہ بیکانیر اور جے پور میں 75.07فیصد تھا۔ ترونکور میں ایس بی آئی کی حصہ داری 79.09 فیصد ہے۔اس سے پہلے ایس بی آئی نے 30ستمبر تک کا وقت دیا تھا۔اس کے بعد یہ مدت بڑھاکر31دسمبر کر دی گئی تھی۔تاہم اسے بڑھا کر بعد میں 31مارچ کر دیا گیا۔اس کے بعد بھی اگر آپ چیک بک نہیں سکے تو آپ کے لئے مالی لین دین کرنا مشکل ہو جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...