بشارالاسد کی دوما میں کیمیائی حملے کی خطرناک توجیہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 12:50 PM | عالمی خبریں |

دمشق،18؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )چند ہفتے قبل شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب دوما شہر میں مبینہ طور پر کیے گئے کیمیائی حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔دوما میں کیمیائی حملے کے بعد اس کی مختلف وجوہات اور توجیہات سامنے آ رہی ہیں۔ لوگ یہ استفسار کرتے ہیں کہ آیا بشار الاسد کی فوج دوما میں عالمی سطح پر ممنوعہ اسلحہ استعمال کرنے پر مجبور ہوئی تھی اور اس نے کس مجبوری کے تحت ایسا کیا ہے۔ حالانکہ دوما میں اسدی فوج کا کنٹرول زیادہ مشکل نہیں تھا اور اسے وہاں پر کارروائی آگے بڑھانے کے لیے حلیفوں کی بھی بھرپور مدد حاصل تھی۔ روس کے ذریعے دوما میں موجود اپوزیشن گروپ جیش الاسلام مذاکرات بھی کر رہا تھا۔دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی جو بڑی توجیہ سامنے آئی وہ حیران کن ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بشار الاسد نے کیمیائی حملے کا اس لیے حکم دیا تاکہ اپوزیشن کو کسی بڑے صدمے سے دوچار کر کے اسے سمجھوتہ کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ یہ صدمہ کیمیائی حملے کے ذریعے ہی ممکن تھا۔ بارہ اپریل کو امریکی جریدے ’ایٹلانٹک‘ میں بھی دوما میں کیمیائی حملے کی قریبا یہی توجیہ بیان کی گئی تھی۔’خاندان جنہوں نے اسد پر سب کچھ قربان کردیا‘ کے عنوان سے شائع کی گئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشار الاسد کی فوج کی طرف سے دوما میں کیمیائی حملے کا سبب واضح نہیں ہو سکا حالانکہ اسدی فوج دوما میں اپنی کامیابی اور فتح کا اعلان بھی کر چکی تھی۔ زیادہ تر تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اسدی فوج نے محض اس لیے کیمیائی حملہ کیا تاکہ دوما کے شہریوں اور اپوزیشن کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق دوما میں سرگرم جیش الاسلام نے چند سال قبل بشار الاسد کے وفادار علوی قبیلے کے کچھ لوگوں کو گرفتار کر رکھا تھا۔کہا جا رہا ہے کہ بشار الاسد نے جیش الاسلام کو گرفتار علوی عناصر کو رہا کرنے پر دباؤ میں لانے کے لیے دوما میں کیمیائی حملہ کیا۔ حالانکہ بشارالاسد کو یہ اندازہ بھی تھا کہ مغرب اس حملے کو گوارا نہیں کرے گا کیونکہ مغربی ممالک بشار الاسد کو متعدد بار خبردار کر چکے تھے کہ اگر اس نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو اسے اس کی سزا دی جائے گی۔مگر بشار الاسد نے اپنے علوی قبیلے کو خوش کرنے اور ان کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے جیش الاسلام کے زیرکنٹرول علاقوں پر کیمیائی حملہ کیا تاکہ علوی قبیلے کے گرفتار عناصر کو رہائی دلائی جا سکے۔ماہرین کا خیال ہے کہ بشار الاسد کے لیے علوی قبیلے کے گرفتار افراد کی رہائی انتہائی اہمیت کی حامل تھی مگر رہائی کا کوئی بھی آپریشن خطرناک نتائج کو موجب بھی بن سکتا تھا۔ بشارالاسد نے اپنے قبیلے میں اپنی آئینی حیثیت بچانے کے لیے دوما میں کیمیائی حملہ کیا۔امریکی جریدے میں شائع کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس اور جیش الاسلام کے درمیان مذاکرات کی بعض تفصیلات سامنے آ چکی تھیں۔ علوی قبیلے کے خاندان اپنے گرفتار افراد کی رہائی کے منتظر تھے مگر اچانک بشار الاسد کی فوج نے دوما پر کیمیائی حملہ کر کے نہ صرف جنگجو گروپ اور روسی فوج کے درمیان جاری مذاکرات کو ختم کر دیا بلکہ علویوں کی رہائی بھی کھٹائی میں پڑ گئی۔علویوں نے دیکھا کہ جیش الاسلام کے جنگجو واپس اپنے بنکروں کی طرف لوٹ رہے ہیں اور ان کے ہاں گرفتار علویوں میں کوئی بھی رہا نہیں ہوا ہے تو اس پر علویوں کو سخت تشویش ہوئی۔ اس حملے نے روس اور جیش الاسلام کے درمیان جاری مذاکرات ختم کر دیے۔ اس وقت بشار الاسد نے دوما میں کیمیائی حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔کیمیائی حملہ اسد رجیم کی طرف سے دوما کی آبادی کے لیے ایک وارننگ تھی کہ اگر جیش الاسلام نے علوی قبیلے کے گرفتار افراد کو رہا نہ کیا تو دوما میں کسی شخص کو زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔ اپوزیشن کے حامی جنگجو گروپ کو دباؤ میں لانے کا اس سے بہتر اور کوئی حربہ نہیں ہوسکتا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوما میں جیش الاسلام نے علوی قبیلے کے 200 یرغمالیوں کو رہا کیا جب کہ اس نے 7500 افراد کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ مگر یرغمالیوں کی تعداد میں اضافہ محض بلیک میلنگ اور دباؤ میں لانے کا ہتھکنڈہ تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...