لیبیا میں حکومتی عہدیداروں پر کیمیائی مواد سے قاتلانہ حملہ ناکام،دہشت گردی کی سازش میں ملوث چار مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2017, 4:05 PM | عالمی خبریں |

طرابلس20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لیبیا کے قومی وفاق حکومت کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی عہدیداروں کو ایک دہشت گرد تنظیم کی جانب سے زہریلے کیمیائی مواد سے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر اس سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ لیبیائی حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی عہدیداروں پر زہریلے کیمیائی مواد سے حملے کی سازش عبدالحکیم بلحاج نامی شدت پسند کی قیادت میں کام کرنے والے ایک دہشت گرد گروپ نے تیار کی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا۔طرابلس کی ابو سلیم کالونی میں قائم پبلک سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن سینٹر کی طرف سے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر ایک فوٹیج بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں دہشت گرد سیل کی جانب سے عالمی سطح پر ممنوعہ زہریلے کیمیائی مواد کے ذریعے حکومتی عہدیداروں کو ہلاک کرنے کی سازش کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

پولیس نے چار مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے ویڈیو میں سنائی دی جانے والی آواز میں حکومتی عہدیداروں کو کیمیائی مواد سے ہلاک کرنے کی سازش کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے بتایا ہے کہ کیمیائی مواد سے حکومتی عہدیداروں کو ہلاک کرنے کی سازش میں شدت پسند کمانڈر عبدالحمید الھازل المعروف ھاوزر اور ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث الکانی بریگیڈ کی طرف سے تعاون کیا گیا تھا۔یہ زہریلا مواد حکومتی عہدیداروں کے دفاتر میں بھیجا گیا۔ کیمیائی مواد انتہائی خطرناک ہے اور اسے چھو لینے سے ہی موت واقع ہو سکتی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...