اجیت سنگھ کی نوجوانوں کونصیحت ، اگر فیشن کرنے کا شوق ہے تو مودی سے سیکھ لیں

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 25th February 2017, 12:38 PM | ملکی خبریں |

گورکھپور،24؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر چودھری اجیت سنگھ نے وزیر اعظم کے کپڑوں پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو فیشن کرنے کا شوق ہے تو ان کو مودی سے سیکھنا چاہیے ، جو دن میں تین بار کپڑے تبدیل کرتے ہیں۔وہ جمعرات کو سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد، میہداول اور کیمپیئر گنج میں پارٹی امیدوار کے حق میں منعقد انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یوپی اسمبلی کا یہ انتخابات الگ ہے، اس الیکشن کے ذریعے طے ہوگا کہ مودی مرکز کے اقتدار میں رہیں گے یا نہیں۔ انہوں نے ملک کی عوام سے بے شمار وعدے کئے، لیکن اپنی ڈھائی سال کی مدت میں انہوں نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔اجیت سنگھ نے بی جے پی کو فسادات کرانے والی پارٹی اورایس پی ، بی ایس پی کو کسانوں کے ساتھ دھوکہ کرنے والی پارٹی کہا ہے۔ایس پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے اجیت سنگھ نے کہا کہ جو بیٹا اپنے باپ کا نہیں ہو سکا ہے وہ آپ کا کیا ہوگا، اس سے ریاست کی بھلا ئی کیسے ہو سکتی ہے۔بی ایس پر طنز کستے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پارٹی نے عوامی مفاد کے لیے کبھی جدوجہد نہیں کی ۔مایاوتی پر حملہ بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی ایس پی سربراہ سیاست نہیں بلکہ ٹکٹ کا کاروبار کرتی ہیں، کسانوں کے مفاد کے لیے انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔اجیت سنگھ نے کہا کہ ریاست میں آر ایل ڈی کی حکومت بننے پر 100دن کے اندر کسان کمیشن قائم کیا جائے گا۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی پر شدید حملہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہن جی سیاست نہیں کرتیں ، ان کا دھندہ دوسرا ہے، انہوں نے کبھی غریبوں کے لیے کوئی دھرنا احتجاج وغیر نہیں کیا۔ان کی پارٹی سے ٹکٹ لینے والوں کو پتہ ہوتا ہے کہ مایا وتی کا دھندہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...