پنچایت نے آبروریزی کے ملزمین سے وصول کیا 30 ہزار روپے کا جرمانہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 12:25 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چھتیں گڑھ ،11؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے آدیواسی اکثریتی ضلع جشپور میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جشپور کے منورا کے ایک گاوں میں تین بچیوں کی آبروریزی کے بعد گاوں میں جشن منانے کی اطلاع پولیس کو ملی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گاوں والوں نے جشن کے دوران مٹن بناکر کھایا۔ اطلاع ملنے کے بعد بدھ کو پولیس کی ایک ٹیم گاوں کیلئے روانہ ہوئی۔

جشپور کے منورا کے ایک گاوں میں تین بچیوں کی آبروریزی کی بات سامنے ا?ئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنچایت نے متاثرہ فریق کو پولیس تھانہ جانے سے بھی روک دیا۔ پنچایت نے خود ایک میٹنگ کی اور اپنا فیصلہ سنادیا۔ پنچایت کے فیصلہ کے بعد ملزم فریق سے بطور جرمانہ 30 ہزار روپے لئے گئے اور اس رقم سے مٹن منگوایا گیا اور پورے گاوں کی دعوت کی گئی۔ گاوں نے مٹن منگوا کر کھایا اور باقی ماندہ رقم آپس میں تقسیم کرلی۔

اس واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں ایک شخص واقعہ کی جانکاری دے رہا ہے ۔ اس شخص کو متاثرہ بچیوں میں سے ایک کا والد بتایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ دن پہلے متاثرہ بچیوں میں سے ایک کے والد نے گاوں کے ہی کچھ نوجوانوں کے ساتھ بچیوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا ، جس کے بعد یہ معاملہ پنچایت کے پاس پہنچا۔

اس سلسلہ میں ایک پنچایت بلائی گئی ۔پنچایت میں سبھی برادری کے لوگ شامل ہوئے ۔ اس میں ملزم فریق بھی موجود تھا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پنچایت نے فیصلہ سنایا کہ متاثرہ فریق کو 10-10 ہزار روپے معاوضہ کے طور پر دئے جائیں ۔ تینوں ملزم نوجوانوں کے والد نے یہ رقم متاثرہ فریق کو دیدی ۔ اس کے بعد اس رقم سے مٹن منگوایا گیا اور پورے گاوں کی دعوت کی گئی ۔ بعد ازاں باقی ماندہ پیسوں کو 45 افراد میں 485 روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کردیا گیا ۔

ادھر جشپور کے باغیچہ علاقہ کی ایس ڈی او پی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوئی شکایت پولیس کے پاس نہیں پہنچی ہے ۔ پھر بھی اطلاع کی بنیاد پر بدھ کو ٹی آئی کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم گاوں بھیجی گئی ہے۔ دور دراز کا علاقہ ہونے کی وجہ سے وہاں نیٹ ورک نہیں ہے ، اس لئے ٹیم سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔ ٹیم کے واپس آجانے کے بعد ہی اس وقعہ کی حقیقت کا علم ہوسکے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...