ثقافت کے لیے غازی آباد اور دہلی کا نام بدلنے سے بھی گریزنہیں کرے گی بی جے پی :سنگیت سوم

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th November 2018, 10:29 PM | ملکی خبریں |

میرٹھ:10/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں بی جے پی کے متنازع ہندووادی لیڈران میں شمارسنگیت سوم 2019لوک سبھا کی سیاسی زمین تیار کرتے دکھ رہے ہیں۔فیض آباد کا نام ایودھیا کئے جانے کے محض 48گھنٹوں کے اندر سنگیت سوم نے مظفرنگر کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کی اور اب اگلے 24گھنٹوں کے بعد انہوں نے اعلان کر دیا کہ ثقافت کو بچانے کے لئے بی جے پی دہلی اور غازی آبادکا نام تبدیل کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔ہندووادی تنظیم کے پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے بی جے پی ممبر اسمبلی سنگیت سوم نے کہا کہ ملک اور ریاست میں ایسے بہت سے شہر ہیں جن کے نام مسلم حملہ آوروں کی یاد دلاتے ہیں۔ان حملوں نے ملک کی ثقافت کو خراب کرنے کا کام کیا ہے، مندروں اور تمام ایسے مقامات کو ختم کرکے ثقافت کوخراب کیاہے۔مظفر نگر کے نام کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر سنگیت سوم نے کہا کہ مظفر نگر کانام 1633تک مظفرنگرنہیں تھا،وہاں کے نواب مظفر علی نے اپنے نام پر اس کا نام مظفرنگررکھ لیا۔انہوں نے کہا کہ مظفر علی ملک کے کوئی عظیم شخص نہیں تھے جن کے نام شہربسایاجائے۔مظفر نگر کے لوگوں کی مانگ ہے کہ ان کے شہرکانام بدلا جائے،ہم نے یہ مطالبہ نہیں کیا ہے، حکومت سے کہاہے اوریہ جلد ہی لکشمی نگرکیا جائے گا۔سنگیت سوم نے دہلی اور غازی آباد کے ناموں پر کہا کہ ہماری ثقافت ہی ہمارا میراث ہے،مسلم حملہ آوروں کی طرف سے ایسے جتنے بھی نام رکھے گئے ہیں،سبھی کو بی جے پی بدلنے کا کام کرے گی۔ثقافت اور وراثت کو بچانے کے لئے جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہروں کاوجود ان کے اصلی ناموں سے ہو جعلی ناموں سے نہیں۔شہروں کے نام تبدیل کرنے کی سیاست کیا 2019لوک سبھا کی تیاری تو نہیں ہے؟ یہ پوچھے جانے پر سنگیت سوم نے کہا کہ 2019کی تیاری تو بی جے پی گزشتہ 5سالوں سے کر رہی ہے۔2019میں وزیر اعظم نریندر مودی بنیں گے۔ اس مسئلے کا انتخابات کچھ بھی لینادینا نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...