ایران میں نظام کی تبدیلی کا وقت آ چکا ہے:جان مکین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2017, 1:21 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف سینیٹر اور امریکی سینیٹ میں مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ جان مکین کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایرانی عوام کی امیدوں کو پورا کرنے کے واسطے ایران میں نظام کو تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے خطے میں تہران کی مداخلت اور دہشت گردی کے لیے اس کی سپورٹ کی سخت مذمت کی۔مکین کا یہ بیان ہفتے کی شام ایران کے حوالے سے امریکی کانگریس کے اجلاس کے بعد سامنے آیا۔ اجلاس میں سابق شاہِ ایران کے بیٹے رضا پہلوی نے بھی شرکت کی۔ایرانی اپوزیشن کی ایک ویب سائٹ کے مطابق مکین نے زور دے کر کہا کہ "نظام کی تبدیلی کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مؤثر جمہوریت اور ایران میں ایک آزاد اور کشادہ معاشرے کو یقینی بنایا جائے۔مکین نے سابق انتظامیہ کے ایرانی نظام کے ساتھ نمٹنے کے طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما انتظامیہ جمہوریت اور آزادی کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔

جان مکین کا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ کے اس اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں ریکس ٹیلرسن نے کہا تھا کہ ایران کے حوالے سے امریکا کی پالیسی کا بنیادی محور یہ ہے کہ اس ملک میں اقتدار کی پر امن تبدیلی کے واسطے اندرونی سیاسی طاقتوں کو سپورٹ کیا جائے۔گزشتہ بدھ کو کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس کی جانب سے غیر نیوکلیئرپابندیوں کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ اس کا مقصد دہشت گردی کی سپورٹ، متنازع میزائل پروگرام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کے سبب تہران پر پابندیاں عائد کرنا ہے۔یہ بیانات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کی عکاسی کر رہے ہیں۔ یہ موقف سابق صدر اوباما کی پالیسیوں سے یکسر مختلف ہے جن کے نتیجے میں خطے میں تہران کے غلبے ، توسیع اور رسوخ کے علاوہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کا پھیلاؤ ، فرقہ وارانہ جنگیں اور امن و امان کا عدم استحکام سامنے آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...