امت شاہ کواب تریپورہ حکومت بدعنوان لگنے لگی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th January 2018, 11:34 PM | ملکی خبریں |

ٓاگرتلہ،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوپی ،مدھیہ پردیش ،مہاراشٹراورراجستھان میں بدعنوانی کے لگے الزامات سے آنکھ بندکی ہوئی بی جے پی صدر امت شاہ نے آج کہا کہ بائیں پارٹی حکومت تریپورہ میں حکومت میں تبدیلی ناگزیر ہوگئی ہے کیونکہ ریاست کی موجودہ حکومت خواتین کے خلاف جرائم اور بے روزگاری سے لڑنے سمیت کئی محاذوں پر ناکام رہی ہے۔اس انتخابی ریاست میں یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے کانگریس یا کمیونسٹوں کی حکومت والی ریاستوں میں ترقی کافقدان اور بدعنوانی کے مثالیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں تبدیلی لانے کو لے کرحکومت میں تبدیلی چاہتی ہے تاکہ لوگوں کی زندگیاں بہترہو سکیں۔بی جے پی صدر تریپورہ کے دو روزہ دورے پرہیں،جہاں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں کیونکہ موجودہ اسمبلی کی مدت چھ مارچ کو ختم ہونے والی ہے۔انہوں نے یہاں کہاکہ میں محسوس کر سکتا ہوں کہ ریاست میں تبدیلی ناگزیرہوگئی ہے۔خواتین کے خلاف جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے، قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔جرم سی پی ایم حکومت کا مترادف ہے۔امت شاہ نے دعویٰ کیاکہ تری پورہ جیسی طرح چھوٹی سے ریاست میں سات لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں، جہاں کی آبادی 36 لاکھ سے کچھ ہی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پی ایم کے لوگ کہتے ہیں کہ روبی بابواچھے انسان ہیں، اگر وہ اچھے شخص ہیں تو ریاست کے لوگوں کی حالت اچھی کیوں نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔