نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ؛ آندھرا پردیش کے وزیراعلی نے اُٹھائے ریاست کے کئی مسائل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2018, 12:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍جون(ایس او نیوز)آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے آج نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں آندھراپردیش کی تقسیم سے پیداشدہ مسائل ، ریاست کو خصوصی درجہ،پولاورم پروجیکٹ ، نوٹ بندی اورجی ایس ٹی کے مسائل اٹھائے۔ نئی دہلی میں منعقدہ اس اجلاس میں حروف تہجی کے لحاظ سے اے پی کے وزیراعلی کو پہلے تقریر کا موقع فراہم کیاگیا۔اپنے خطاب میں چندرابابونے کہا کہ مرکز ریاستوں سے ناانصافی کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جانبداری کے ساتھ آندھراپردیش کی تقسیم کی گئی ہے۔آندھراپردیش تنظیم نو قانون کے مسائل،اس قانون میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو نظر اندازکیا گیا۔

انہوں نے ریاست کے پولاورم پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے درکار فنڈس کی فراہمی کی بھی خواہش کی۔چندرابابو نے کہا کہ پولاورم پروجیکٹ کے لئے اراضی کا حصول،اراضی دینے والوں کیلئے متبادل انتظام کرنے کیلئے فنڈس کی ضرورت ہے۔نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کیلئے بھی فنڈس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مالیاتی خسارہ پر مالی امداد فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا گیا تھا ، وہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔گزشتہ چار برسوں میں اے پی خود اپنے دم پر ترقی کرنے والی ریاست ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی ترقی میں جی ایس ٹی رکاوٹ بنی ہوئی ہے اور مقامی محاصل اداکرنے کے موقف میں لوگ نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ نوٹ بندی کے بعد پیداشدہ نقدی کی کمی کے مسائل کو ہنوز مرکز نے حل نہیں کیا ہے۔ریاست کے لئے نئے ریلوے زون کے قیام کااعلان کیا گیا تھا تاہم اس وعدہ کی بھی ہنوز تکمیل نہیں کی گئی ۔انہوں نے اے پی کیلئے خصوصی درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...