چنڈی گڑھ کیس:پولیس نے وکاس برالاکوگرفتارکیا
نئی دہلی،9/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چنڈی گڑھ میں ورکا کنڈو کا پیچھا کرنے کے معاملے میں ملزم وکاس برالا پر پولیس نے اغوا کی کوشش کی دفعہ لگا کرگرفتارکرلیاہے۔چنڈی گڑھ کے آئی جی کا کہنا ہے کہ جس میں 6سی سی ٹی وی فوٹیج ملے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ورکا کی کار کا پیچھا کر رہے تھے۔اب ہمارے پاس اس کیس سے منسلک کافی ثبوت ہیں۔ورکا کی کار کا پیچھا کرنے کی واقعہ سی سی ٹی وی میں قیدہے۔وکاس اور اس کے ساتھ نے گاڑی سے ورکا کا پیچھا کیا تھا۔دونوں کے الزام ہے کہ انہوں نے پہلے متاثرہ ورکا کنڈو کا پیچھا کیا اور پھر اس کی گاڑی کو روک کر اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔ورکا کنڈو ہریانہ کیڈر کے آئی اے ایس کی بیٹی ہیں۔یہ واقعہ جمعہ کوہواتھا۔اس معاملے میں پولیس پر الزام ہے کہ پہلے تو اس نے آئی اے ایس افسر کی بیٹی سے منسلک معاملہ ہونے کی وجہ سے تیزی دکھائی اور دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیالیکن جب اسے پتہ چلا کہ ملزمان میں سے ایک بی جے پی لیڈر کا بیٹا ہے تو پولیس نے صورت میں نرمی دی اور دونوں پر معمولی دفعات میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ضمانت دے دی۔