چامنڈیشوری سے انتخابات نہ لڑنے محکمہ انٹیلی جنس کا وزیراعلیٰ کومشورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th April 2018, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

میسور،7؍اپریل(ایس او نیوز) محکمہ پولیس انٹلیجنس ونگ نے اپنی ایک خفیہ رپورٹ میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میسور کے حلقہ چامنڈیشوری سے ہرگز الیکشن نہ لڑیں۔ کیونکہ اس حلقہ میں وکلیگا طبقے کی تعداد کافی زیاد ہ ہے اس لئے سدرامیا کا حلقہ چامنڈیشوری سے الیکشن لڑنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔محکمہ انٹیلی جنس نے اپنی خفیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر سدرامیا چاہتے ہیں تو وہ حلقہ ورونا سے ہی انتخابات آسانی سے جیت سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کی ہدایت پر اسٹیٹ انٹیلی جنس بیوروکے پولیٹیکل ڈسک نے ایک تفصیلی سروے کرکے سدرامیا کو یہ خفیہ رپورٹ پیش کی ہے۔ مورخہ5؍اپریل کو یہ خفیہ رپورٹ وزیر اعلیٰ کے دفتر اور وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی کو پیش کی گئی ہے۔ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( انٹیلی جنس ) نے دستخط کئے ہیں بعد میں یہ خفیہ رپورٹ واٹس ایپ اور دوسرے سوشیل میڈیا کے ذریعہ وائرل ہوگئی ہے۔ اور بروز ہفتہ کئی نیوز چینلوں نے اس خفیہ رپورٹ کو اپنے نیوز چینلوں کے ذریعہ نشر کیا۔ اس خفیہ رپورٹ میں متبادل کے طور پرچند حلقوں کو سدرامیا کے لئے پیش کیا گیا ہے۔جس میں ورونا ( میسور ) بسوا کلیان ( بیدر) گنگاوتی ( کوپل ) اور شانتی نگر ( بنگلور ) شامل ہیں۔ یہاں سے انتخابات لڑنے کا وزیراعلیٰ کو مشورہ دیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔