مسلم پرسنل لاء کو در پیش چیلنج، ممبئی کے باندرہ میں منعقدہ پروگرام میں مسلمانوں سے صبر و تحمل کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2016, 7:25 PM | ملکی خبریں |

ممبئی۲۵؍ اکتوبر(ایس او نیوز/راست) آزادی وطن کے بعد پہلی بار مسلم پرنسل لا ء کو اتنا سخت چیلنج درپیش ہے نیزیہ وقت جذبات اور اشتعال میںآنے کا نہیں بلکہ صبر و تحمل کیساتھ قانونی لڑائی کو انجام تک پہونچانے کا ہے اور اس کے لیے مسلمانوں میں بیداری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے جسکے لئے علماء کرام کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہارکل یہاں جمعیۃ علماء باندرہ (ارشد مدنی)کی جانب سے منعقدہ تحفظ شریعت کانفرنس میں علماء کرام نے کیا ۔

ممبئی کے مضافات باندرہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے سماج میں درآئی خرابی کو بھی دور کرنے پر زور دیا اور ئمہ مساجد سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطاب میں طلاق کے شرعی طریقہ سے عوام کو آگاہ کریں۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم ا للہ قاسمی نے کہا کہ ملک بڑے نازک دور سے گذر رہا ہے پورے ملک میں فرقہ وارانہ عصبیت شباب پر ہے اور اس سے حکومت کے تمام شعبے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے ہیں چاہے وہ عدلیہ ہو ، مقننہ ہو یاپھر انتظامیہ یامیڈیا کیوں نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ حالات حاضرہ میں حکومت سے لیکر میڈیا تک کوئی بھی مسلمانوں کے موقف کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے نیز میڈیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہورہے غلط پروپیگنڈے نے عام لوگوں کو بھی مسلمانوں سے بدظن کردیا ہے ایسی صورت میں ہمیں آئین کے ذریعے ملے ہوئے حقوق و اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے اسلام کے عائلی قوانین کے تحفظ کے لیے کمر بستہ ہونا چاہئے۔

مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیا جس کے دوران اما م و خطیب سنی جامع مسجدباندرہ مولانا توقیر اختر نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء اپلیکیشن ایکٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کا حق کسی کو حاصل نہیں ہے،البتہ اس کی وضاحت اور تشریح نہ ہونے کی وجہ سے غلط فہمی کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے،جن مذاہب میں طلاق کا نظریہ نہیں ہے وہاں میاں بیوی نہ چاہتے ہوئے بھی مجبوری اور تناؤ کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں یا اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیتے ہیں،طلاق تو ایک نظام رحمت ہے جس کی وجہ سے زوجین کشمکش سے نجات حاصل کرتے ہیں اور اپنی زندگی کو خطرہ سے محفوظ رکھتے ہیں۔

جامع مسجد کھار کے نائب امام قاری عبد القدیرکے علاوہ مولاناصادق رضوی باندرہ ،مفتی محمد بلال وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر مولانا حفاظ الدین،مولانا بذل الٰہی،قاری یعقوب،مولانا اجمل قاسمی ،مولانا عمران،حافظ اسعد میواتی،حافظ محمد ہاشم،مولانا عبد الجلیل ،مفتی شعیب،مولانا قاسمی کاشفی،حافظ ضیاء الدین،روح الحق عراقی،ظہیر عمر،اختر تاڑے،شہباز شفیع،امتیاز بھائی بھی موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...