سی ایف ٹی آر آئی اور یونیورسٹی آف ہارٹی کلچرل سائنس کی یادداشت مفاہمت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th August 2016, 9:20 PM | ریاستی خبریں |

میسورو۔ 24اگست (ایس او نیوز) سنٹرل فوڈ ٹکنالوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایف ٹی آر آئی) میسورو نے یونیورسٹی آف ہارٹیکلچرل سائنسس (یو ایچ ایس) باگل کوٹ کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ یہاں ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ سی ایف ٹی آر آئی کے یو ایچ ایس سے اشتراک کا مقصد یو ایچ ایس کے طلبہ کیلئے فوڈ پروسیسنگ پر ورکشاپس کا اہتمام ' کسان۔ سائنس داں تبادلہ خیال کا اہتمام ' تعلیمی امداد کی پیشکش اور معلومات کا تبادلہ ہے۔ وائس چانسلر منگلورو یونیورسٹی پروفیسر کے بائرپا نے اس نئے پروگرام کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر ڈی ایل مہیشور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہارٹیکلچرل سائنسس باگل کوٹ نے پروفیسر رام راج شیکھرن ڈائرکٹر سی ایس آئی آر۔ سی ایف ٹی آر آئی کے ساتھ یادداشت مفاہمت کے دستاویز کا تبادلہ کیا۔ اس پروگرام کے حصہ کے طور پر سی ایس آئی آر۔ سی ایف ٹی آر آئی میں حالیہ اختراعات جیسے کاربونیٹڈ فروٹ جوس اور سوپر فوڈس کی بھی نمائش کی جائے گی۔ کاربو نیٹڈ فروٹ جوس کی اشیاء کو قدرتی فروٹ جوس میں ملایا گیا ہے، تاکہ کسانوں اور صارفین کو مدد مل سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...