کرناٹک کے 430؍امتحان گاہوں میں سی ای ٹی امتحان کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 10:44 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،18؍اپریل (ایس او نیوز) بشمول انجینئرنگ مختلف میڈیکل اور سائنس سے متعلق کورسوں میں داخلوں کے لئے آج ریاست کے 430؍امتحانی مراکز میں تین روزہ سی ای ٹی امتحان کاآغاز ہوا۔بنگلور اور ریاست کے دیگر مقامات سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو لاکھ طلباء نے اس امتحان میں حصہ لیا۔ اس مرتبہ بشمول1,00,077طلبا اور98,568طالبات اور دیگرکے جملہ 1,98,645طلبا نے سی ای ٹی امتحان میں حصہ لیا ہے ۔ بنگلور کے بشمول کل 86؍امتحانی مراکز ریاست کے جملہ 430؍امتحانی مراکز میں ہورہے امتحان کے لئے450مشاہدین اور 860؍افراد پر مشتمل خصوصی اسکواڈ کو تعینات کیا گیا ہے ۔اس امتحان کے لئے جملہ 31,360؍افسروں اور معاونین کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے ۔متعلقہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ امتحانی مراکز کے لئے کمشنر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے ۔ہر امتحان گاہ پر احتیاطی طور پر پولیس کامعقول بندوبست کیاگیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹا جاسکے ۔سی ای ٹی لکھنے والے طلبا امتحان کے دوران کوئی دھاندلی یانقل نویسی نہ کریں اس لئے امتحان گاہ میں کسی بھی قسم کی دستی گھڑی، کلائی پر باندھ کر یاجیب میں رکھ کر لے جانا منع ہے۔اس کے علاوہ امتحان گاہ میں ٹیابلٹ ،موبائل فون اور کیالکیولیٹر لے جانے کی اجازت نہیں۔

پی یو سی نتائج: اسی ماہ 30؍ اپریل کو پی یو سی سال دوم کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔یہ نتائج ویب سائٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔ یکم مئی کو تمام متعلقہ کالجوں میں بھی شائع کئے جائیں گے ۔پچھلے سال2017 میں سی ای ٹی امتحان کیلئے ایک لاکھ 79ہزار طلبا نے عرضیاں داخل کیں ۔ اس مرتبہ ایک لاکھ98ہزار طلبا نے عرضیاں داخل کی ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...