کانگریس نے دسالٹ کے سی ای او کے دعوے کو بتایا جھوٹ، کہا؛ گھوٹالے پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں ہے حکومت

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 13th November 2018, 9:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:13/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دسالٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک ٹریپر کے رافیل سودے کوصاف وشفاف کہے جانے کے بعد کانگریس نے نریندرمودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پارٹی نے ٹریپر کے دعوے کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا۔دوسری طرف کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی رافیل معاملے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فضائیہ سے پوچھے بغیر رافیل کا کانٹریکٹ تبدیل کر دیا۔کانگریس کے اہم ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ ملک ،  طیارے سودے میں من گھڑت اور جھوٹی وضاحت نہیں بلکہ غیر جانبدارانہ جانچ چاہتا ہے۔دراصل دسالٹ کے سی ای او ایرک ٹریپر نے ایک انٹرویو میں کہا  کہ 58 ہزار کروڑ روپے کے اس طیارہ سودے میں کچھ غلط نہیں ہوا اور یہ صاف وشفاف سودا ہے۔ٹریپر نے دعوی کیا کہ ان کی کمپنی نے ’آف سیٹ پارٹنر‘ کے طور پر خود سے ریلائنس کا انتخاب کیا۔اس پر سرجیوالا نے کہاکہ من گھڑت جھوٹ سے رافیل طیارے معاملے کو دبایا نہیں جا سکتا۔بی جے پی حکومت اور دسالٹ کے درمیان فکسڈ میچ ہے۔وزیر اعظم مودی اور ایرک ٹریپر کے پی آر سٹنٹ سے بدعنوانی کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

کانگریس کے سینئر ترجمان آنند شرما نے کہا کہ حکومت نے اس گھوٹالے پر پردہ ڈالنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایرک ٹریپر کے انٹرویو کے وقت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔یہ اس وقت آیا ہے جب انتخابات قریب ہے۔ مودی نے اس سودے کو خود  بدلوادیا اور 126 کے بجائے 36 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا۔مودی حکومت اس گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...