انسداد گؤ کشی ضابطہ غیر آئینی ،مسلمانوں ، عیسائیوں اور دلتوں کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th June 2017, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور ،7جون (ایس او نیوز )وزیر اعلیٰ سدرامیا نے مرکزی حکومت کی طرف سے انسداد گؤ کشی لاگو کرنے کیلئے بازاروں میں جانوروں کی فروخت پر پابندی لگانے کیلئے جاری نوٹی فکیشن کو غیر قانونی قرار دیا۔ آج شہر میں کرناٹکا پردیش یوتھ کانگریس کمیٹی کے نئے صدر بسون گوڈا بادرلی کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انسداد گؤ کشی کو کس طرح لاگو کرنا ہے یہ اختیار ریاستی حکومتوں کا ہے ، مرکزی حکومت اس سلسلے میں مداخلت کرتے ہوئے ریاستوں کے اختیارات کو سلب کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ واضح طور پر کہاگیا ہے کہ مرکز کو ریاستوں کے اختیارات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں۔ ساتھ ہی ملک کے شہریوں کو کیا کھانا ہے یہ اختیار بھی آئین نے انہیں دے دیا ہے اس میں مداخلت کا کسی کو اختیار نہیں۔ بی جے پی کو فرقہ پرست سیاسی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار پیدا کرنے کے خفیہ ایجنڈہ پر وہ کار بند ہے۔ ایک طرف وزیر اعظم مودی سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ لگاتے ہیں تو دوسری طرف مذہب اور ذات پات اور فرقہ پرستی کی سیاست کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مسلمانوں ، دلتوں اور عیسائیوں کو الگ تھلک کرکے ملک کی ترقی کبھی ممکن نہیں ہوپائے گی۔ ملک کے تمام طبقات کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر اگر کوئی سیاسی جماعت ملک کو ترقی کی روش میں آگے بڑھاسکتی ہے تو وہ صرف کانگریس ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ملک کے نوجوان طبقے کو گمراہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ رام مندر کی تعمیر، ہندو توا، آئین کی دفعہ 370کا خاتمہ ،انسداد گؤ کشی جیسے جذباتی مسائل کو لے کر گندی سیاست کررہی ہے۔ ایک ہی جھوٹ کو بار بار دہراکر اسے سچ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یوتھ کانگریس کے کارکن اس سلسلے میں عوامی بیداری لانے کا کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ آج کی نوجوان نسل کو گاندھی ، امبیڈکر ، نہرو ، رام منوہر لوہیا جیسے لوگوں کے سیاسی اصولوں کو اپنا کر اس شعبے میں تحقیق کرنی چاہئے۔ سدرامیا نے کہاکہ وہ بڑے فخر کے ساتھ کہیں گے کہ وہ ہندو طبقے سے وابستہ ہیں لیکن بی جے پی کے جو ہندو ہیں وہ اصل میں ہندو نہیں ہیں۔ کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشورنے اس موقع پر کہاکہ پارٹی میں کسی بھی طرح کی ضابطہ شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضابطہ شکنی کے مرتکب قائدین کے ساتھ بلامروت معاملہ کیا جائے گا۔ یوتھ کانگریس کے سابق صدر اور رکن کونسل رضوان ارشد نے بی جے پی کی طرف سے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کے مطالبہ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاکہ بحیثیت وزیر اعلیٰ یڈیورپانے کیا کیاتھا، انہیں پچھلا سبق یاد کرلینا چاہئے۔ ریاست میں رشوت لے کر جیل کی ہوا کھانے والے ایک لیڈر کو وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کرکے بی جے پی نے اپنی بے شرمی کا کھل کر مظاہرہ کیا ہے۔ تقریب میں وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار ، وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا ، وزیر ترقیات بنگلور ، کے جے جارج ، وزیر سیاحت پریانک کھرگے ، کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ، اے آئی سی سی سکریٹری ستیش جارکی ہولی ، یوتھ کانگریس کے نئے صدر بسون گوڈا بادر لی ۔ یوتھ کانگریس کے کل ہند صدر امریندر سنگھ اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔