کسانوں کے بحران کے لئے نوٹ بندی ذمہ دار، قرض معاف کرنا ضروری ہے،ممتابنرجی نے مرکزی حکومت کونشانہ پرلیا،بی جے پی سے وعدہ پوراکرنے کامطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th June 2017, 11:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کسان تحریک کی آنچ مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش سے ہوتے ہوئے اب آہستہ آہستہ پورے ملک میں پھیل رہی ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بھی اب کسانوں کے مفاد کو لے کر مرکز میں بیٹھی مودی حکومت کو نشانے پر لیا ہے۔ممتا بنرجی نے بدھ کی شام کو ہندی اور انگریزی دونوں ہی زبانوں میں کسانوں کی حمایت میں مسلسل تین ٹوئٹ کیے۔ممتابنرجی نے اپنے پہلے ٹویٹ میں لکھاہے کہ بھارت حکومت کو پورے ملک میں کسانوں کاقرض معاف کرناپڑے گا۔کسان جب تحریک چلا رہے ہیں تب حکومت خاموش نہیں رہ سکتی ہے۔کسانوں کے اس بحران کا سبب ہے نوٹ بندی۔حکمراں جماعت اپنے وعدوں کو نبھائیں اور ریاستوں پر اپنے ذمہ داریوں کو نہ تھوپیں۔اپنے دوسرے ٹویٹس میں ممتابنرجی نے مودی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی نوٹ بندی کونشانے پرلیاہے۔انہوں نے صاف الفاظ میں لکھا ہے کہ کسانوں کے اس بحران کی وجہ سے ہے نوٹ بندی۔حکمراں جماعت اپنے وعدوں کو ادا کریں اور ریاستوں پر اپنے ذمہ داریوں کو نہ تھوپیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...