مرکزی ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ شروع کردیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2018, 12:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو13؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاست کے ساحلی ملناڈ اور کورگ علاقوں میں طوفانی بارش، سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات سے مچی تباہی کا جائزہ لینے کے لئے آئی ہوئی مرکزی ٹیم نے آج مرکیرہ اور دکشن کنڑا کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

مرکزی محکمۂ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری انیل ملک کی قیادت میں بنگلور پہنچنے والے مرکزی افسروں کی ٹیم میں مرکزی آبی کمیشن کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرجتیندر پنوار اور مرکزی محکمۂ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر پونو سوامی شامل ہیں۔اس ٹیم میں شریک افسروں نے متاثرہ علاقوں میں حالات کا جائزہ لیا۔ اور تباہی کے متعلق تفصیلی رپورٹ مرکز کو دینے کا یقین دلایا۔اس ٹیم نے اڈپی ، منگلور، مولکی، ادیاپاڈی،باجپے اور دیگر مقامات میں سیلاب اور طوفانی بارش کی تباہی کا معائنہ کیا۔ خاص طور پر یہاں پلوں کو جو نقصان پہنچا ہے، اس کی تفصیلات سے ٹیم کو آگاہ کرایا گیا۔کل یہی ٹیم بنٹوال ، مننار پیٹے ، وٹلا ،سبرامنیا، شراڈی گھاٹ اور دیگر ساحلی علاقوں کا جائزہ لے گی۔ جبکہ مرکزی محکمۂ مالیات کے ڈپٹی سکریٹری بھارتیندرا کمار سنگھ کی قیادت والی دوسری ٹیم میں مرکزی محکمۂ دیہی ترقیات کے ڈپٹی سکریٹری منیک چندرا پنڈت ، محکمۂ بری نقل وحمل کے ریجنل افسر سدانند بابو نے ہارنگی، ہٹی ہلی ، مرکیرہ ، اور دیگر علاقوں کا جائزہ لیا۔

خاص طور پر یہاں ہزاروں کی تعداد میں مکانات گر جانے اور لوگوں کے بے گھر ہوجانے کی شکایات کے بعد ان کے ازالے کے لئے درکار مرکزی امداد کا تخمینہ لگانے کے لئے معلومات حاصل کیں۔ ان دونوں ٹیموں کی طرف سے کل بھی مختلف مقامات کے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا اور بروز جمعہ یہ ٹیمیں ریاست کے چیف سکریٹری کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کرے گی، حال ہی میں وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے ریاست میں تباہی کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی ٹیم روانہ کرنے کی وزیر اعظم مودی سے کی گئی گزارش کے فوری بعد یہ ٹیم کرناٹک پہنچی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...