مرکزی حکومت عنقریب نئی رابطہئ عامہ پالیسی وضع کرے گی: وینکیا نائیڈو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2016, 1:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔9/دسمبر(ایس او نیوز) مرکزی وزیر اطلاعات وشہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے بہت جلد رابطہئ عامہ پالیسی وضع کی جائے گی۔آج شہر میں محکمہئ اطلاعات کے زیر اہتمام کل ہند کمیونیکیٹر کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور دیگر اطلاعات کو پوری معتبریت کے ساتھ عوام تک پہنچانے کی انتہائی اہم ذمہ داری عائد ہے۔ ان افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جو پروگرام وضع کئے جاتے ہیں انہیں پوری دیانتداری سے پہنچائیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری پروگراموں کو کامیاب بنانے اورعوام کو ان پروگراموں تک لانے کی ایک اہم ذمہ داری پبلک ریلیشن افسران پر عائد ہوتی ہے۔ ملک میں پبلک ریلیشن کے سلسلے میں حکومت نئی، شفاف اور جامع پالیسی لاگو کرنے کی تیاری میں ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں یہ رجحان پروان چڑھ رہا ہے کہ میڈیا ان خبروں کی طرف زیادہ توجہ دیتا ہے جو ترقی سے ہٹ کر ہیں۔ پبلک ریلیشن افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ میڈیا کو ترقیاتی ایجنڈا کی طرف لانے کی کوشش کریں۔ میڈیا میں ترقیاتی امور کو حاشیہ پر رکھ کر شور شرابے اور ہنگامے کو نمایاں کیاجاتا ہے۔ حکومت کو اپنے پروگراموں کی تشہیر کیلئے اشتہارات کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ملک میں 1.12لاکھ اخبارات ہیں، لیکن حقیقی معنوں میں یہ تمام اخبارات نہیں چلتے، ان میں سے بعض اخبارات صرف اسی وقت شائع ہوتے ہیں جب اشتہار ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ لکھنو میں ایک پریس میں 65اخبارات کے چھپنے کے فرضی دستاویزات جمع کرائے گئے تھے، ان تمام پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئی پالیسی کے تحت پبلک ریلیشن افسران کی ذمہ داریوں کو وضع کیا جائے گا اور سرکاری کام قرار دے کر نظر انداز کرنے کے رجحان کو ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ جدید ٹیکنالوجی اور مواصلات کو ہم آہنگ کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ سوشیل میڈیا کا بھی استعمال کیا جائے تاکہ سرکاری اسکیموں اور اس کے فواعد عوام تک پہنچ سکیں۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات جناب روشن بیگ، ملک کے معروف صحافی شیکھر گپتا، سچدا نندا مورتی، فلم اکاڈمی کے چیرمین راجیندر سنگھ بابو، سابق وزیر رام چندرے گوڈا، محکمہئ اطلاعات کے پرنسپل سکریٹری لکشمی نارائن، ڈائرکٹر وشو کمار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔