لا کمیشن کے انکار کے بعد یکساں سول کوڈ جیسے مسئلے پرمرکزی حکومت نے لیا یوٹرن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 12:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) طلاق ثلاثہ اوریکساں سول کوڈ کے معاملے میں لاکمیشن کے رپورٹ آنے کے بعد مرکزی حکومت بھی اپنے پرانے موقف سے پیچھے ہٹنے لگی ہے۔ مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی کا کہنا ہے کہ یکساں سول کوڈ کے مسئلے پراب حکومت عام اتفاق رائے سے کام کرے گی۔

مختارعباس نقوی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ جیسے حساس معاملے میں تمام فرقوں کی اتفاق رائے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے بارے میں ملک میں بحث کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اکیڈمک اورصحتمند بحث ہے، اس لئے اس پر بحث ہونا چاہئے اور سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

واضح رہے کہ مودی حکومت کے قیام کے بعد سے ملک میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کئے جانے کو کرکوششیں کررہی تھیں۔ لاکمیشن کے ذریعہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے کئی میٹنگیں ہوئی تھیں اوردونوں ایک دوسرے کے سامنے آگئے تھے۔ تاہم گزشتہ ہفتہ لاکمیشن نے کہا کہ ملک میں یکساں سول کوڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ لاکمیشن کے اس فیصلہ کا مختلف ملی تنظیموں نے استقبال کرتے ہوئے اسے مودی حکومت کی شکست سے تعبیر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...