مرکزی حکومت ماب لنچنگ کے واقعات پرفوری قدم اٹھائے، راجستھان کے تازہ واقعہ نے پھرسے ملک کوشرمسارکیا:مولانااسرارالحق قاسمی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd July 2018, 1:08 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی:21/جولائی(ایس او نیوز/ائی این ایس انڈیا)ایک طرف ملک کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے ماب لنچنگ کے سلسلے میں قانون سازی کی ہدایت جاری کی جاتی ہے جس کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کہاجاتاہے کہ قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے اوراس معاملے کوجتنا زیادہ پھیلایاجارہاہے اتنی حقیقت نہیں ہے،مگر دوسری جانب ایسے انسانیت سوز اور ملک کی جمہوریت کو سبوتاژکرنے والے واقعات میں کوئی کمی بھی نہیں آرہی ہے۔کیاایسے میں بی جے پی حکومت کی بدنیتی سامنے نہیں آتی ہے؟معروف عالم دین اورممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نے راجستھان میں رونماہونے والے ماب لنچنگ کے تازہ واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ ہندسے یہ سوال کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت ایک ایسے ماحول میں جی رہے ہیں،جہاں انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے اورجانور کے تحفظ کے نام پر انسانوں کا شکار کیاجارہاہے۔مولاناقاسمی نے بی جے پی حکومت کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ۱۸؍جولائی کوجس دن ماب لنچنگ پر کورٹ کاحکم سامنے آیا،اسی دن معروف مذہبی رہنمااور سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کو ایک بھیڑنے شکار بنانے کی کوشش کی اوران کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور اب محض تین چار دن کے وقفے سے راجستھان میں اکبرنامی شخص کو گؤرکشاکے نام پر پیٹ پیٹ کر ماردیاگیا۔کیاایسے میں حکومت کی ذمے داری نہیں ہے کہ وہ صورتِ حال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے ایسے انسان دشمن عناصر کوقابو کرنے کے لیے کوئی مؤثرپیش قدمی کرے۔مولانااسرارالحق نے کہاکہ ماب لنچنگ کے معاملے پر حکومت وقت کا نقطۂ نظر نہایت افسوس ناک اور تشویشناک ہے،ایک طرف پورے ملک کے کم ازکم چودہ صوبوں میں اس قسم کے واقعات پیش آرہے ہیں اوراب تک تقریباً پچاس لوگ جنونی بھیڑکانشانہ بن چکے ہیں،کبھی گؤرکشاکے نام پر تو کبھی بچہ چوری کے الزام میں مسلسل انسانوں کاشکارکیاجارہاہے مگر حکومت کاماننایہ ہے کہ یہ ایسا معاملہ ہی نہیں ہے کہ اس پر کوئی قانون بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ تین طلاق اور حلالہ جس کی شرح فیصد مسلمانوں میں نہایت ہی معمولی ہے اس پر تووزیر اعظم سے لے کر سارے وزراء اور پوری حکومت کی توجہ ہے اور قانون بھی بنایاجارہاہے ،مگر جو معاملہ قومی سلامتی سے جڑاہواہے اورجس کے شکار صرف مسلمان نہیں بلکہ کوئی بھی مظلوم و کمزور انسان ہورہاہے اس پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے،دراصل بی جے پی خالص سیاسی مفاد کے لیے کوئی بھی اقدام کرتی ہے اور چوں کہ ماب لنچنگ کے زیادہ تر واقعات میں خود بی جے پی،آرایس ایس اوراس کی ذیلی تنظیموں سے وابستہ افراد ملوث ہوتے ہیں اس لئے وہ اس پر قانون بنانے کو تیار نہیں ہے۔مولانانے ملک بھر کے انصاف پسند طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس انسانیت سوزماحول کے خلاف ایک جٹ ہوکر اٹھ کھڑے ہوں اور قومی سطح پر پرامن تحریک چلاکرماب لنچنگ کے معاملے میں حکومت کو سخت سے سخت اقدام کرنے پر مجبورکیاجائے،اگرایسانہیں ہوا توپوراملک اس آگ کی نذرہوجائے گااور بلاکسی تفریق کے انسانی جانوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...