ساحلی کرناٹکا میں بارش کے نقصانات کے بعد مرکزی ٹیم نے لیا مڈکیری ضلع کے نقصانات کا جائزہ : ڈی سی اور دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th September 2018, 9:29 PM | ساحلی خبریں |

مڈکیری :12/ستمبر(ایس اؤ نیوز) ساحلی اضلاع میں بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے پہنچی مرکزی جائزہ ٹیم مڈکیری پہنچ کر سرکٹ ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر پی آئی شری ودییا سے مکمل جانکاری حاصل کی۔

مرکزی حکومت کے آفیسر انیل  ملک کی قیادت والی ٹیم بارش اور سیلاب سے متاثرہ کھیت، باغات، قومی اور ریاستی شاہراہیں، دیہات ، کافی باغات ،سپاری باغات کا دورہ کیا اورآب پاشی ، چھوٹی آب پاشی ، بجلی محکمہ جات کو پہنچنے والے  نقصانات کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ ڈی سی کے علاوہ مختلف محکمہ افسران نے مرکزی ٹیم کو مرحلہ وارتفصیلات سے آگا ہ کیا۔ اس موقع پر ضلع نگراں کاروزیر سا، را، مہیش اور ایم پی پرتاپ سنہا نے بھی اپنی طرف سے نقصانات کی جانکاری دی۔ ضلع پنچایت ممبر کے پی چندرکلا، ضلع پنچایت سی ای اؤ پرشات کمار مشرا، ایڈیشنل ڈی سی، تحصیلدار ، کافی بورڈ کے افسران ، مختلف محکمہ جات کے افسران وغیر ہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔