منگلورو: سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے مرکزی ٹیم کی آمد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th September 2018, 8:20 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:12/ستمبر(ایس اؤ نیوز) ساحلی پٹی پر  سیلاب سے متاثرہ   دکشن کنڑا، اُڈپی اور ہاسن اضلاع میں نقصانات کاجائزہ لینے کے لئے آج منگلورو سرکٹ ہاؤس میں مرکز کی آئی ایم سی ٹی ٹیم کی آمد ہوئی۔

ضلع نگراں کاروزیر یو ٹی قادر اور ضلع ڈپٹی کمشنر سشی کانت سینتھل سے ملاقات کرنےکے بعد ٹیم اُڈپی کے لئے روانہ ہوئی ۔ دکشن کنڑا ضلع میں اس مرتبہ سیلاب سے کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ خاص کر جانی نقصان، جانوروں کی ہلاکت، گھر کے زمین بوس ہونے اور پہاڑوں کے کھسکنےسے نقصان ہواہے۔ زرعی زمینات  کی  بربادی دیکھتے ہوئے مکمل جائزہ لے کر مرکز کو رپورٹ دینے کے لئے ضلع انتظامیہ سے مرکزی ٹیم کامکمل تعاون دئیے جانےکی یوٹی قادر نے جانکاری دی۔

مرکز کی جائزہ ٹیم  مرکزی معاشی وزارت کے معاون سکریٹری بھرتیندو کمار سنگھ، دیہی ترقی وزارت کے معاون سکریٹری مانیک چندر پنڈت، رابطہ اور ہائی وے کے آفیسر سدانند بابو وغیرہ پر مشتمل ہے۔ اُڈپی کا جائزہ لینے کےبعد منگلورو لوٹ کر آدیپاڑی ، مولکی اور بنٹوال کے مولارپٹا، وٹلا ، پڈنور، کانییور ، گونڈیا، سبرہمنیاسےہوتےہوئے ہاسن جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی