بنگلوروشہر میں بارش کے نقصانات سے نمٹنے مرکز امداد کرے: جارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 11:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)بنگلوروشہر میں بارش کے نقصانات سے نمٹنے مرکز امداد کرے: جارجشہر میں ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے جو تباہی مچی ہے اس سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت مرکزی حکومت سے مناسب فنڈ کا مطالبہ کرے گی۔ اس کیلئے بہت جلد ہی مرکزی حکومت سے نمائندگی کی جائے گی۔آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے جے جارج نے کہاکہ پچھلے ایک ماہ کے دوران شہر میں ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے 1880کروڑ روپیوں سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔اس سارے نقصان کو تنہا ریاستی حکومت برداشت نہیں کرپائے گی۔ اسی لئے مرکزی حکومت ریاست کا ساتھ دے ، تاکہ عوام کی مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ مرکز میں ریاست کی نمائندگی کرنے والے وزراء کو چاہئے کہ وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ ڈالیں اور کرناٹک سمیت بنگلور میں بارش کی تباہی سے جو نقصانات ہوئے ہیں ان کے متاثر کو امداد پہنچائی جاسکے۔ مسٹر جارج نے کہاکہ موسلادھار بارش کی وجہ سے بنگلور کے مختلف علاقوں میں جو تباہی مچی ہے حکومت اس سے نمٹنے اور راحت رسانی میں پیش پیش ہے، لیکن بارش کی جو شدت ہے کسی کو اس کا اندیشہ بھی نہیں تھا، اچانک اس غیر متوقع بارش کا سامنا بڑی مشکل سے کیاجارہا ہے ۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کے سبب لوگوں کو گھروں سے پانی نکالتے ہوئے گزارنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں بارش کے نتیجہ میں سڑکیں خراب ہوگئی ہیں اور بی بی ایم پی نے ان سڑکوں پر بارہ ہزار گڈھوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں سے 5200 گڈھوں کو بند کردیا گیا ہے۔ باقی گدھوں کو دن رات کام کرکے جلد ہی بند کردیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...