فلسطینیوں کے ہمدرد امریکی شیف کی فرانس میں پراسرار موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 12:20 PM | عالمی خبریں |

پیرس11جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فلسطینیوں کے حقوق کے حامی ایک عالمی شہرت یافتہ امریکی شیف اور فوٹو گرافر انٹونی بورڈین کو فرانس کے ایک ہوٹل میں مردہ پایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 63 سالہ بورڈین فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت کے حصول کے لیے اپنے ایک پروگرام کے لیے مقیم تھے۔اپنے تصویری پروگرام جس میں وہ القدس، غزہ اور غرب اردن کے بارے میں حمایت کے حصول کے لیے کوشاں تھے پر اسرائیل کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔وہ اپنے مختلف تصویری پروگراموں میں صہیونی ریاست کے فلسطینی قوم پر جرائم کو بے نقاب کرنے کی قابل تحسین کوشش کرتے رہے ہیں۔سنہ 2014 کو جب اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کی تو اس وقت بھی بورڈین نے ساحل پر چلتے ہوئے ایک شخص کا خاکہ تیار کیا تھا نے اپنے ہاتھوں میں ایک زخمی بچی کو اٹھا رکھا تھا۔ یہ خاکہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی ایک علامت تھا جس پرصہیونی ریاست بورڈین پر سخت چراغ پا ہوئی تھی۔فرانس میں قیام کے دوران فلسطینیوں کے حامی عالمی شہرت یافتہ شیف کی موت کے بارے میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کے مجرمانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جمال خشوگی کی موت پر سعودی عرب کی تشریح ٹرسٹ:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا اتحادی ہے مگر جو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کی خبر کی تصدیق کے ردعمل میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا اتحادی ہے مگر جو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جمال خشوگی کے ...