آئی ایم اے کے زیر اہتمام جشن آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا، حب الوطنی کے جذبے کو اپنا کر طلبا ملک کا اثاثہ بنیں: محمد منصور خان

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th August 2017, 8:59 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:15/اگست(ایس او نیوز) یوم آزادی کے موقع پر مسلم اداروں میں کافی جوش وخروش کے ساتھ تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔ حب الوطنی کے بے مثال مظاہرہ اور وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے بلند عزائم کے اظہار کے ساتھ کافی جوش وخروش سے مسلم اداروں کے ذمہ داران نے جشن آزادی کا اہتمام کیا۔ شہر کے ایک معروف ادارہ آئی مانیٹری اڈوائزری کی طرف سے چلائے جانے والے تین معروف تعلیمی اداروں ، سرکاری وی کے عبیداﷲ اسکول، نہرو اسکول اور داونگیرے کی گلوبل پبلک اسکول میں یوم آزادی تقریبات کا شاندار پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔ 
وی کے عبیداﷲاسکول: سرکاری وی کے عبید اﷲ پرائمری وہائی اسکول میں جشن یوم آزادی پورے اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں نوجوان قائد آر رومان بیگ ، آئی ایم اے کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد منصور خان ، ڈائرکٹر ناصر حسین ، نوید احمد اور نظام کے علاوہ محکمۂ تعلیمات کے افسران ، اسکول کے اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبا ووالدین نے حصہ لیا۔ شہر کی خوبصورت ترین اسکولوں میں شمار کی جانے والی عمارت کو ترنگوں اور غباروں سے سجادیا گیا تھا۔ صبح منعقد کی گئی تقریب میں رومان بیگ اور محمد منصور خان نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر حاضرین سے مخاطب ہوکر محمد منصور خان نے حب الوطنی کو اسلامی تعلیمات کا حصہ قرار دیااور کہا کہ ملک کیلئے مسلمانوں نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو عوام تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔ صرف ایک قوم کی قربانی سے یہ ملک آزاد نہیں ہوا بلکہ تمام اقوام سے وابستہ لوگوں کی متحدہ جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کے تمام شہری آزادی میں سانس لے رہے ہیں۔ آزادی کے 70 سال بعد بھی ملک کو تعلیمی ، معاشی اور سماجی پسماندگی سے آزادی نہیں ملی ، اس کیلئے حکومتیں اور عوام باہمی اشتراک کے ساتھ کام کریں تو کامیابی میسر آسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سرکاری اسکول کو عوامی اور نجی اشتراک سے معیاری تعلیم کا مرکز بنایا جاسکتاہے، یہ کوشش آئی ایم اے نے وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ کے بھرپور تعاون کی بدولت کامیابی سے انجام دی ہے۔ آنے والے دنوں میں شہر بنگلور بالخصوص شیواجی نگر علاقہ کے دو اور اسکولوں کو انہی خطوط پر ترقی دینے اور یہاں کے معیار تعلیم کو بلند کرنے کا منصوبہ آئی ایم اے نے بنایا ہے۔ عوام کی دعائیں شامل رہیں تو ضرور ان منصوبوں کو بھی توقع سے زیادہ کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ طلبا سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاکہ وہ بہتر تعلیم کو اپنا نصب العین بنائیں اور آنے والے دنوں میں وہ اپنی تعلیمی ترقی کے ذریعہ ملک کا اثاثہ بننے کی کوشش کریں۔ وی کے او سرکاری اسکول جہاں گزشتہ سال طلبا کی تعداد صرف 60 تھی ، اس مرتبہ بہترین انفرااسٹرکچر کی بدولت تقریباً1600بچے زیر تعلیم ہیں۔ ریاستی حکومت نے اس کیمپس میں پی یو کالج شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ جیسے ہی داخلے شروع ہوں گے توقع ہے کہ طلبا کی تعداد ڈھائی ہزار سے متجاوز ہوجائے گی۔ اس موقع پر طلبا نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا ،جس کو کافی سراہا گیا۔ 
نہرو اسکول: شہر کے سینٹ جانس روڈ پر واقع نہرو اسکول جو آئی ایم اے کی طرف سے چلائی جارہی ہے، اس اسکول میں بھی یوم آزادی تقریبات کا اہتمام شاندار پیمانے پر رہا۔ بطور مہمان خصوصی شریک ہوکر آئی ایم اے کے منیجنگ ڈائرکٹر اور چیف ایگزی کیٹیو آفیسر محمد منصور خان نے ترنگا لہرایا اور اس اسکول میں بہترین سہولیات کے سدھار کیلئے آئی ایم اے کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ یہ وہ اسکول ہے جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے، اپنی اس مادر علمی کو بہترین معیار کا اسکول بنانے کیلئے انہوں نے جو کوشش کی ہے ، اساتذہ اور تمام کی طرف سے ملنے والے تعاون کے نتیجہ میں اس میں کامیابی مل پائی ہے۔انہوں نے طلبا سے مخاطب ہوکر کہاکہ وہ یہاں حاصل سہولیات کا بھرپور استفادہ کریں اور اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔ اس موقع پر آئی ایم اے کے ڈائرکٹر ناصر حسین ، نوید احمد، نظام ، اسکول کے اساتذہ اور طلبا شریک رہے۔ یوم آزادی کی مناسبت سے اسکول میں طلبا کیلئے بہترین ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔ مجاہدین آزادی کے لباس پہن کر طلبا مرکز توجہ بنے رہے۔ 
گلوبل پبلک اسکول داونگیرے: آئی ایم اے کی طرف سے داونگیرے میں اپنائی گئی گلوبل پبلک اسکول میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا گیا۔ یہاں پر ذمہ داران اور اساتذہ نے طلبا کے ہمراہ جوش وخروش کے ساتھ ترنگا لہرایا اور حب الوطنی کے ساتھ جہد آزادی کیلئے مجاہدین آزادی کی طرف سے دی گئی قربانیوں کا تذکرہ کیا اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے اپنے عزائم کا اعادہ کیا۔ اس اسکول کے وسیع میدان میں تقریبات کا منظم طریقے سے اہتمام کیاگیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...