لوک آیوکتہ جسٹس وشواناتھ کے قتل کی کوشش کا معاملہ سی سی بی پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ پیش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 10 جون (ایس او  نیوز) لوک آیوکتہ جسٹس پی وشواناتھ شٹی کو لوک آیوکتہ دفتر میں ہی چاقو گھونپنے کی واقعہ کی تحقیقات مکمل کرکے سی سی بی پولیس نے 8ویں اے پی ایم ایم عدالت کو چارج شیٹ پیش کی ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کے خلاف پیش کردہ جھوٹی شکایت کو مسترد کردینے پر برہم ہوکر ملزم تیج راج نے لوک آیوکتہ جسٹس پی وشواناتھ شٹی کو ہی چاقو گھونپ دیا تھا ۔ معاملہ کے ملزم تیج راج شرما اور لوک آیوکتہ وشواناتھ شٹی کے بیانات ، 58 ثبوتوں اور 145 دستاویزات سمیت 230 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کم جون کو ہی عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔ چارج شیٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم نے لوک آیوکتہ کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا ۔ اس کے لئے خود اس نے 7مارچ کو سنڈے بازار میں 60 روپیوں میں چاقو خریدی تھی لیکن یہ چاقو تیز دھاری نہ ہونے کی وجہ سے اس کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکا ۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے مختلف سرکاری محکموں کے خلاف لوک آیوکتہ میں شکایت درج کرائی تھی لیکن 3 معاملات کا خلاصہ کرکے دو معاملات پر کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی لوک آیوکتہ نے اس سلسلہ میں کوئی تفصیلات فراہم کی اس سے برہم ہوکر ملزم نے لوک آیوکتہ کو ہی قتل کرنے کی کوشش کی ۔ سی سی بی پولیس کے مطابق جسٹس وشواناتھ شٹی پر حملہ کرنے والے تیج راج کاکیس لڑنے کے لئے جب کوئی بھی وکیل تیار نہیں ہوا تو ملزم نے خود دعویٰ پیش کرنے کی بات کہی ۔ اس موقع پر اس نے عدالت کو بتایا کہ جب تک اسے انصاف نہیں ملے گا اس وقت تک وہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گا ۔ دوسری طرف لوک آیوکتہ نے تحقیقات میں تیزی لانے کیلئے کہا ہے ۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس معاملہ کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ہوسکتا ہے اس لئے اس معاملہ کی تحقیقات میں مزید تیزی لائی جائے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔