بنگلوروسی سی بی کی جانب سے ضبط شدہ15؍کروڑ روپئے پر ہاتھ کی صفائی پولیس خزانہ سے خود پولیس نے لوٹ لیا3؍کروڑ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd December 2017, 10:48 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلوریکم دسمبر(ایس او نیوز) منسوخ شدہ نوٹوں کی تبدیلی کے دھندے میں ملوث افراد کے قبضہ سے ضبط شدہ نوٹوں کو عدالتی جائیداد قرار دے کر (پی ایف)سنٹرل کائم برانچ(سی سی بی) کی جان سے خزانہ میں جمع15؍کروڑ کے پرانے نوٹوں میں سے3؍کروڑ روپئے ایک اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی)سے غبن کرنے کا معاملہ تاخیر سے سامنے آیاہے۔ سی بی بی میں موجودہ خزانہ سے پی ایف کردہ15کروڑ روپیوں میں سے3؍کروڑ کے پرانے نوٹ اے سی پی ماریپا اور ان کی ٹیم سے غبن کئے جانے کی بات سامنے آنے پر اعلیٰ پولیس افسران اس کی جانچ کررہے ہیں۔ اس دوران ریاستی وزیر داخلہ رام لنگاریڈی نے بتایا کہ سی سی بی خزانہ میں پی ایف کردہ رقم کو ایک پولیس افسر غبن کئے جانے کے متعلق انہیں اطلاع ملی ہے۔ اس معاملہ کی جانچ کے لئے انہوں نے اعلیٰ پولیس افسران کو حکم دیاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ہفتہ تملناڈو کا ایک شخص شہر میں منسوخ شدہ پرانے نوٹوں کی تبدیلی کرنے کی اطلاع پاکر اے سی پی ماریپا اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے500اور1000کے تقریباً ایک کروڑ روپئے اس شخص کے قبضہ سے ضبط کئے تھے۔ اس سلسلے میں معاملہ درج کئے بغیر ہی اس کو روانہ کردیاتھا۔ ضبط شدہ نوٹوں کو کیرلا لے جاکر ایک شخص کے حوالے کرتے ہوئے اس شخص سے ایک کروڑ کے منسوخ شدہ نوٹوں کے لئے8لاکھ روپیوں کے نئے نوٹ حاصل کرنے کے بعد واپس شہر پہنچے تھے۔ اس دوران تملناڈو کا مذکورہ شخص اعلیٰ پولیس افسر سے شکایت کی تھی۔ جس کے بعد اعلیٰ پولیس افسر نے اے سی پی کو طلب کرکے رقم واپس لوٹانے کی ہدایت دی تھی۔ اعلیٰ افسرسے ڈرکر درمیانی شب ہی سی سی بی دفترپہنچ کر اے سی پی نے خزانہ سے پی ایف کردہ منسوخ شدہ نوٹوں میں سے 3کرور کے پرانے نوٹوں کونکال کر اپنے ساتھ لے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس دوران سی سی بی انسپکٹر روی نے ماریپا سے پوچھ تاچھ کی تو ماریپا نے پرانے نوٹوں کو لیجانے کی بات کو تسلیم کرلی ہے۔ اور خالی خزانہ میں مذکورہ نکالی گئی رقم کو بھر نے کے مقصدسے ماریپا نے اپنے دیگر عملہ کے ساتھ شیشادھری پورم علاقے میں ایک عورت کے مکان پر چھاپہ ماراتھا۔ چھاپے کے دوران مذکورہ عورت کے مکان سے دستیاب منسوخ شدہ ایک کروڑ روپئے پرانے نوٹوں کو ماریپا اپنے قبضہ میں لے کر ساتھ لئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں عورت نے سنٹرل ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس(ڈی سی پی)چندرگپتا سے شکایت کی تھی۔ شیشادھری پورم پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیاگیاہے۔ پولیس کمشنر ٹی سنیل کمارنے بتایا کہ شیشادھری پورم پولیس تھانہ میں ایک عورت سے کی گئی شکایت پرپولیس نے اس معاملہ کو درج کرکے اس کی جانچ شروع کردی ہے۔ سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) کے جوائنٹ کمشنر ستیش کمار نے بتایا کہ سی سی بی صدر دفترمیں پی ایف کردہ رقم کی چوری کئے جانے کے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رقم کی چوری کے معاملہ میں ملوث پائے جانے والے پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے معطل کرنے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...