اپارٹمنٹ مہیا کرانے کے نام پر خریداروں کو سو کروڑ روپیوں کا دھوکہ، اسکائی لائن کنسٹرکشن کا منیجنگ ڈائرکٹر گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th January 2019, 12:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍جنوری(ایس او نیوز) لوگوں کو کم قیمت پر اپارٹمنٹ تعمیر کرکے مہیا کرانے کا وعدہ کرکے ان سے بھاری رقم لوٹنے کے الزام میں شہر کی پولیس نے اسکائی لائن کنسٹرکشن اینڈ ہاؤزنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مالک سمیت دیگر ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

بتایاجاتاہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر تقریباً200اپارٹمنٹس تعمیر کرکے خریداروں کو دینے کے نام پر ان سے سینکڑوں کروڑ روپیوں کی رقم پیشگی طور پر حاصل کرکے انہیں دھوکہ دینے کے الزام میں اسکائی لائن کنسٹرکشن کے منیجنگ ڈائر کٹر اویناش پربھو ، اس کے بھائی اور دیگر ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ شہر کے نارائن پورہ میں اسکائی لائن اورا کے نام سے سو اپارٹمنٹ ، ہورا ماؤ میں اسکائی لائن ریٹرٹ کے نام سے 87اپارٹمنٹس ، ہینور مین روڈ پر اسکائی لائن اکیشیا کے نام سے 40 اپارٹمنٹ ، ریسٹ ہاؤز روڈ پر اسکائی لائن وولا ماریا ، یلہنکا کے قر یب اسکائی لائن واٹر فرنٹ کے نام سے78 اپارٹمنٹ ، منگلور میں اسکائی لائن بلو بیری کے نام سے 30 اور بیسٹ ہاؤز نامی چھ اپارٹمنٹ تعمیر کرکے مہیا کرانے کا وعدہ کرکے عوام سے پیشگی رقم حاصل کی گئی تھی۔

پیشگی رقم جمع کرنے والے بنگلور کے ایک ساکن کرسٹورفر ریگل نے دھوکہ دہی کے متعلق ہینور پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی۔ پولیس کمشنر نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جانچ کی ذمہ داری سی سی بی کے حوالے کی تو پتہ چلا کہ عوام سے لی گئی رقم کو غبن کرنے کے بعد ملزم لاپتہ ہوگئے ہیں۔ 3؍ جنوری کو سی سی بی کی ٹیم نے اویناش پربھو کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے گرفتار کرلیا، گرفتاری کے ساتھ چند دستاویزات ، ایک رینج روور کار ، ایک آڈی اور ایک انووا کار ضبط کرلی۔ ملزم کے بھائی دھیرج پربھو کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ دھیرج پربھو بھی گاہکوں کو اپنے بھائی تک لانے اور لوگوں سے اپارٹمنٹ کے عوض رقم لینے میں شامل تھا۔ بتایاجاتاہے کہ تقریباً دو سو خریداروں کو اس کمپنی نے سو کروڑ روپیوں کا چونا لگایا ہے۔ اس رقم سے کنگیری کے قریب پانچ ایکڑ، الا سندرا میں تین ایکڑ، ہینور کے قریب تین ایکڑ ، کنکاپورہ کے قریب سات ایکڑ ، منگلور میں 8.5ایکڑ ، چنئی کے مانکیم روڈ پر آدھا ایکڑ زمین خریدی گئی ہے ، اس کے علاوہ بھاری رقم مختلف تجارتوں میں لگائی گئی اور یہ دونوں بھائی عیش کی زندگی بسر کررہے تھے۔ ان ملزمین کی گرفتاری کی نگرانی راست طور پر پولیس کمشنر سنیل کمار نے کی ، اڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائم الوک کمار ، ڈی سی پی گریش کی رہنمائی میں ماتحتوں نے ان ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...