36نجی اسکولوں کوسی بی ایس ای کانوٹس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th April 2017, 11:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) نے بے ضابطگیوں کی وجہ سے ملک بھرکے36 نجی اسکولوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔سی بی ایس ای نے گزشتہ دنوں ڈی پی ایس کے آر کے پورم، ڈی پی ا یس متھرا روڈ، سمیت ملک بھرکے7 نجی اسکولوں کووجہ بتاؤ نوٹس جاری کیاتھا۔ اس کے بعد36 ان نجی اسکولوں کی فہرست جاری کی ہے جن پر سی بی ایس ای نے کارروائی کی ہے۔ اس فہرست میں ہریانہ کے1 9 اسکول اور غازی آباد کے وسندھرا سیکٹر۔9 میں ڈی پی ایس اسکول شامل ہیں۔ ڈی پی ایس وسندھرا غازی آباد کو سرپرست کی شکایت پرنوٹس بھیجاہے۔ اسکول کے منیجرکے نام سے بھیجے گئے نوٹس میں اسکول پرالزام لگایاہے کہ اسکول نے حق تعلیم قانون200 9 پرعمل نہیں کیاہے۔ جبکہ دہلی کے دوارکا میں واقع مارڈن انٹرنیشنل اسکول کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا کہ بورڈ کو شکایت ملی ہے کہ اسکول باقاعدگی کلاسیں نہیں لینے والے اور اس کے بدلے کوچنگ کلاس کے طلبہ کو داخلہ دیتا ہے۔ اس کے عوض میں اسکول موٹی فیس لیتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...