سی بی آئی ممبئی دھماکے کے ملزم کے قتل کی تحقیقات کرے گی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2016, 11:28 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 25؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سی بی آئی نے 1993کے ممبئی دھماکوں کے ملزم حنیف کڑاوالا کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہے جس نے اداکار سنجے دت کو اے کے- 56رائفل دی تھی۔ایجنسی نے اس سلسلے میں گینگسٹر چھوٹا راجن اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔سی بی آئی کے ترجمان آر کے گوڑ نے کہاکہ کڑاوالا کے قتل معاملہ کی تحقیقات ایجنسی نے شروع کر دی ہے۔ذرائع نے کہا کہ اس سلسلے میں مہاراشٹر حکومت کی اپیل کے بعد جانچ ایجنسی نے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔قوانین کے مطابق ریاستی پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر سے ایجنسی اپنی تحقیقات کا آغاز کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کڑاوالا کے قتل کے سلسلے میں چھوٹا راجن، اس گروہ کے رکن گرو ساٹم اور دیگر کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔دعوی کیا جاتا ہے کہ کڑاوالا ٹائیگر مینن کی ہدایت پر ممبئی تک ہتھیار لے کر آیا تھا جن کا استعمال 1993کے سلسلہ وار بم دھماکوں میں کیا گیا۔7 ؍فروری 2001کو تین نامعلوم افراد نے اس کے دفتر کے قریب اس کو قتل کر دیا تھا ۔ممبئی پولیس کو شبہ ہے کہ شہر میں ہوئے 12دھماکے کے بعد یہ کام راجن کا ہے۔دھماکے میں 257افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 700سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔الزام ہے کہ کڑاوالا نے دوسرے کے ساتھ مل کر سنجے دت کے گھر کے گیراج میں ہتھیاروں کاذخیرہ چھپایا تھا جن کا استعمال دھماکے میں ہوا۔بہر حال اداکار نے دھماکے میں کسی طرح کی سازش کی معلومات ہونے سے انکار کیا اور معاملہ میں ٹاڈا کے الزامات سے بری ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔