نوئیڈا میں سی بی آئی کی ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2019, 8:51 PM | ملکی خبریں |

نوئیڈا23فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جمنا ایکسپریس وے صنعتی ترقی اتھارٹی میں زمین کی خریداری میں ہوئے 126.42 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے معاملے میں تفتیش کے دوران ملزمان کو بچانے کے بدلے میں 22 لاکھ روپے کی رشوت لینے کے الزام میں فرار چل رہے سی بی آئی کے داروغہ سنیل دت کی گرفتاری کے لیے ہفتے کے روزصبح سی بی آئی کی پانچ رکنی ٹیم گریٹر نوئیڈا واقع اس کے آبائی گاؤں سنپراپہنچی۔جیسے ہی سی بی آئی ٹیم نے چھاپہ مارا، دیہاتیوں نے ٹیم کے اوپرحملہ کر دیا اوران کے ساتھ مار پیٹ کر کے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالی۔ ایس پی بینیت جیسوال نے بتایاہے کہ اس معاملے میں ٹیم کی قیادت کر رہے انسپکٹر جی ایس مینانے کم از کم 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایاہے۔انہوں نے بتایاہے کہ موقع پر پہنچی پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لیاہے۔ پولیس معاملے کی رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔سی بی آئی ٹیم کے اوپرحملے کی معلومات پاکردہلی سے آئی پی ایس افسر کرن ایس نوئیڈاپہنچے۔ وہ پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔