چنداکوچر کے خلاف سی بی آئی کی پی ای ہو سکتی ہے ایف آئی آر میں تبدیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 10:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آئی سی آئی سی آئی بینک کی ایم ڈی اور سی او چندا کوچر کی پریشانی بڑھنے والی ہے کیونکہ ان کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے درج پریلیمنری جانچ (پی ای)کی کاروائی ایف آئی آر میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ یہ اطلاع سی بی آئی ذرائع سے موصول ہو ئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چندا کوچر کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر دیپک کوچر کے کاروباری دوست اور ویڈیوکان کمپنی کے مالک وینوگوپال دھوت کے ایکسس بینک سے 3250کروڑ روپے لون لینیمین مدد کی۔ اس درمیان ملک کی تقریباً تمام مرکزی ایجنسیاں اور ریگولیٹری ادارے اس معا ملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے چند روز قبل وینوگوپال دھوت کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا۔ یہاں تک کہ اس معاملہ میں انکم ٹیکس محکمہ دیپک کوچر کو بھی تین دنوں تک پوچھ گچھ کیلئے بلاتا رہا۔ اس کے بعد پھر اس معاملہ میں دیپک کوچرکے بھائی راجیو کوچر سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ ایک آر ٹی آئی کے جواب میں دی گئی معلومات کے مطابق آر بی آئی نے بھی کہاہے کہ وہ اس معاملہ کی جانچ کررہا ہے۔ ادھر بینک انتظامیہ نے برھٹے تبازعہ کے درمیان چندا کوچر کو لمبی چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ معلومات کے مطابق بازار ریگولیٹر سیبی نے تسلیم کیا تھا کہ قانون کے مطابق چندا کوچر اور آئی سی آئی سی آئی بینک نے بازار کو ویڈیوکان لون کی معلومات نہیں دی تھی۔ اس کو لے کر ریگولیٹری بینک اور چندا کوچر کے خلاف ایڈجوکیٹنگ پروسیڈنگ شروع کی تھی۔ دراصل اس معاملہ میں چندا کوچر پر قرض دلانے میں ویڈیوکان کمپنی کی مدد کر نے کا الزام ہے۔ حالانکہ حال میں انکم ٹیکس محکمہ مین آئی سی آئی سی آئی بینک اور وینو گوپال دھوت کی ملکیت والی کمپنی ویڈیو کان کے درمیان ہوئے ایک ریئل اسٹیٹ سودے کے سلسلہ میں جانچ شروع کی ہے ۔ ممبئی واقع 13منزلہ عمارت رادھیکا اپارٹمنٹس جسے پہلے بینک اسٹاف کی رہائش کے لئے استعمال کیا جاتا تھا، ذرائع کے مطابق اسے دھوت کی ایک فرم کو فروخت کر دیا گیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...