سی بی آئی نے نیٹ پرچہ سوالات گھوٹالے میں سی بی ایس ای کے ڈائریکٹر کے خلاف درج کی ایف آئی آر
نئی دہلی ،27؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اس سال قومی قابلیت امتحان (نیٹ) میں بیٹھنے والے 7.94 لاکھ طالب علموں کا مستقبل توازن میں لٹکا نظر آ رہا ہے کیونکہ پرچہ سوالات کو اسکین کرنے کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی نجی فرم نے اب تک اپنا کام مکمل نہیں کیا ہے۔ سی بی آئی نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔معلومات کے مطابق رپورٹ میں سی بی آئی نے سی بی ایس ای کے ڈائریکٹر (آئی ٹی) خلا جوہری، وینس ڈیجیٹل سروس کے نمائندے کپل سورما اور وینس ڈیجیٹل سروس کے علاوہ سی بی ایس ای کے کچھ دیگر نامعلوم حکام کو نامزد کیا ہے۔ وینس ڈیجیٹل کوا سکیننگ کے کام کے لئے ایک کروڑ رپے ادا کیا گیا۔سی بی ایس ای نے کالج اور یونیورسٹیوں میں داخلہ اور جے آرایف کے لئے کوالیفائنگ امتحان نیٹ کاانعقاد 22 جنوری کو ملک بھر کے 18 شہروں کے 412 مراکز پر کیا تھا۔ ہر مرکز کے پرچہ سوالات کی ا سکیننگ کے لئے کمپنی کو 25000 روپے فی مرکز کے حساب سے ٹھیکہ دیا گیا۔خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹھیکہ بغیر کسی ٹینڈر وغیرہ کے دیاگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سی بی آئی افسران کی ایک ٹیم نے سی بی ایس ای ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر کے کچھ دستاویزات بھی حاصل کئے ہیں۔