مارن برادران کے خلاف سی بی آئی کی چارج شیٹ داخل

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2016, 5:20 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) سی بی آئی نے آج سابق وزیر مواصلات دیاندھی مارن اور ان کے بھائی کلا ندھی مارن سمیت کئی دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔دیاندھی کی رہائش گاہ پر 764ہائی اسپیڈ ڈیٹا لائنیں ایک نجی ٹی وی چینل کی طرف سے استعمال کرنے سے سرکاری خزانے کو 1.78کروڑ روپے کے نقصان کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔سی بی آئی نے کہا کہ آئی پی سی کی مختلف دفعات اور بدعنوانی مخالف قانون کے دفعات کے تحت چنئی کی ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔جانچ ایجنسی نے چارج شیٹ میں کہا ہے کہ دیاندھی کو کل 764ٹیلی فون نمبر مہیا کرائے گئے جن کے لیے کوئی بل نہیں بنایا گیا، جس سے چنئی میں واقع بی ایس این ایل اور دہلی میں واقع ایم ٹی این ایل کو 1.78کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔سی بی آئی نے سابق وزیر کے بھائی اور سن ٹی وی نیٹ ورک لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کلا ندھی، بی ایس این ایل کے دو سابق چیف جنرل منیجر، سن ٹی وی نیٹ ورک کے دو افسر اور دیاندھی کے ایک اسسٹنٹ کو بھی ملزم بنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...