سی بی آئی سربراہ کے پاس ہو ویجلنس اور سی بی آئی سے منسلک تجربہ:ملکا ارجن کھڑگے

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2017, 9:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی سربراہ کے عہدے پر دہلی کے پولیس کمشنر آلوک ورما کا نام میڈیا میں آنے کے بعد منگل کو لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ سی بی آئی ویجلنس سے منسلک پس منظر والوں کو ترجیح دی جانی چاہئے۔کھڑگے نے کہا کہ قوانین کے مطابق انتخاب قابلیت، تجربہ اور قدامت کے مطابق ہونا چاہئے۔ہمارا کہنا یہ ہے کہ جنہوں نے سی بی آئی، ویجلنس، لوک آیکت سے منسلک کام کیا ہے، انہیں ترجیح دی جانی چاہئے۔قابلِ ذکرہے کہ سی بی آئی سربراہ کے انتخاب کو لے کر پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی، ہندوستان کے چیف جسٹس جے ایس کھیہر اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکا ارجن کھڑگے کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات کے بعد نام کا براہ راست اعلان نہ ہونے کی وجہ سے اگلے سربراہ کو لے کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔میڈیا خبروں کے مطابق سی بی آئی سربراہ کے انتخاب کے لئے وزیر اعظم مودی کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ کے دوران دہلی پولیس کمشنر آلوک ورما کا نام سب سے مضبوط دعویدار کے طور پر سامنے آیا۔انڈین پولیس سروس کے 49افسران سی بی آئی سربراہ بننے کی دوڑ میں ہیں۔اس میں دہلی پولیس کمشنر آلوک ورما کا نام سب سے آگے ہے۔وہیں ان کے بیچ کے اور آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل کرشنا چودھری بھی اس عہدے کے اہم دعویدار ہیں۔گزشتہ ماہ عبوری سی بی آئی سربراہ کے طور پر گجرات کیڈر کے راکیش استھانہ کی تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے 16جنوری تک سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری کئے جانے کی ہدایت دی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...