سی بی آئی بمقابلہ بنگال حکومت:ممتابنرجی کوراہل گاندھی کی حمایت،کانگریس ایم پی نے کہا وزیر اعلی کررہی ہیں ڈرامہ، کروڑوں کاہواہے گھوٹالہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 5th February 2019, 1:34 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:4 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں سی بی آئی کولے کرہوئے تنازعہ پر کانگریس میں دو گروپ دیکھنے کومل رہا ہے۔جہاں ایک طرف کانگریس صدر راہل گاندھی نے دھرنے پر بیٹھیں وزیراعلی ممتا بنرجی کی حمایت کر رہے ہیں تو وہیں ان کی پارٹی نے اسے ’ممتا کا ڈرامہ‘ قرار دیا ہے۔کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار سے پوچھ گچھ کرنے پہنچی سی بی آئی ٹیم کے بعد پیدا ہوئے تنازعہ کے بعد ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ممتا بنرجی نے سی بی آئی کی کارروائی پر نریندر مودی حکومت اور بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے اشاروں پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سی بی آئی کو یہ سب کرنے کے لئے دے رہے ہیں۔راہل گاندھی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے فون پر بات کی اور ان کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورا اپوزیشن متحد ہے اور یہ فاشسٹ طاقتوں کو شکست دیں گے۔راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ مغربی بنگال کے واقعات ہندوستان کے اداروں پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے مسلسل حملوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ممتا کے ساتھ کندھے سے کندھاملاکرکھڑی ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ پوراپوزیشن ایک ساتھ کھڑا ہو گا اور یہ فاشسٹ فورسز کو شکست دے گی۔وہیں دوسری طرف بنگال سے کانگریس ممبر پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی ڈرامہ کر رہی ہیں، یہاں کروڑوں روپے کا گھوٹالہ ہوا ہے۔تاہم ممتا بنرجی کو اپوزیشن رہنماؤں سے بہت زیادہ حمایت مل رہی ہے۔نیشنل لوک دل کے نائب صدر جینت چوہدھری نے ٹویٹ کیاکہ میں بنگال کی رپورٹوں سے مایوس ہوں،ہر قیمت پر اقتدار حاصل کرنے کے لئے مودی کی حکومت میں اداروں پر اعتماد متزلزل ہوگیاہے،ممتا جی اس کا مقابلہ کررہی ہیں اور ان کی حمایت ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...