تملناڈو کو کاویری کا پانی فراہم کرنا ممکن نہیں:جئے چندرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2016, 8:36 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو23؍اگست(ایس او نیوز)کاویری طاس میں آنے والے آبی ذخائر میں پانی کی سطح کافی کم ہے۔اسی لئے کرناٹک کے جنوبی علاقوں کے عوام کو پینے کا پانی مہیا کرانا بھی مشکل ہوچکا ہے، ان حالات میں تملناڈو کوپانی فراہم کرنے کے موقف میں کرناٹک بالکل نہیں ہے۔ یہ بات آج ریاستی وزیر قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کے آبی ذخائر میں آج پانی کی سطح ، پانی کی قلت کے مسئلے اور بارش کی کمی کی صورتحال سے حکومت عدالت کو آگاہ کرائے گی اور گذارش کرے گی کہ تملناڈو کو پانی فراہم کرنے سے کرناٹک کو رعایت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق تملناڈو کو پانی فراہم کرنا ہے ، لیکن جب بارش ہی نہ ہو اور آبی ذخائر خالی ہوں تو پانی کہاں سے لائیں۔ حکومت تملناڈو کی طرف سے عدالت سے رجوع کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عدالت کو حالات سے واقف کرائے گی۔ پھلوں اور ترکاریوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ گراوٹ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ بیرون ملکوں سے پھلوں اور ترکاریوں کی برآمد میں اضافہ قیمتوں میں گراوٹ کا سبب بنا ہے۔مرکزی حکومت کو اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوراً مداخلت کرنی چاہئے۔ قیمتوں میں گراوٹ کے سبب رعیتوں کو جو نقصان ہورہاہے فوری طور پر اس سے نمٹنے کیلئے قدم اٹھائے نہیں گئے تو کسانوں کی مشکلات اور بڑھ جائیں گی۔ سپاری اور ناریل کی قیمتوں میں گراوٹ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی طرف سے یہ گذارش کی گئی ہے کہ مرکزی حکومت مداخلت کرتے ہوئے تائیدی قیمت دینے کا اعلان کرے، لیکن اب تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...