110 دیہاتوں کو کاویری کے پانی کی فر اہمی کے کام کی شروعات، میری حکومت قول وفعل کی پابند:سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th April 2017, 12:54 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:19/اپریل(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی حدود میں شامل 110 دیہاتوں کو کاویری کاپانی مہیا کرانے کیلئے 1886 کروڑ روپیوں کے منصوبے کا آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کاویری پانچویں اسٹیج کے پراجکٹ کی تکمیل کے ساتھ شہر بنگلور کے مزید علاقوں کو پینے کے پانی کی سربراہی ممکن ہوسکے گی۔پانچ ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت پر اس پراجکٹ کو مکمل کیا جارہاہے۔سدرامیا نے کہا کہ ان کی حکومت قول اور فعل کی پابند حکومت ہے۔ یہ وعدہ کیاگیاتھاکہ بی بی ایم پی کی حدود میں شامل ہونے والے نئے دیہاتوں کوکاویری کاپانی مہیا کرایا جائے گا۔ اس وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے پانی کی سربراہی کا کام آج سے شروع کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ریاست کی ترقی کیلئے منصوبوں کوآگے بڑھانے کے ساتھ اور بھی عوام پرور فلاحی اسکیمیں لاگو کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جن 110 دیہاتوں کو آج سے پینے کے پانی کی فراہمی کے کام کا آغاز ہورہا ہے، جلد ہی ان دیہاتوں کیلئے مستقل ڈرینج نظام بھی مہیا کرایا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے کہا کہ ریاستی حکومت شہر کی ترقی کی پابندہے۔ آنے والے دنوں میں اور بھی بڑے بڑے منصوبوں کو عملی شکل دی جائے گی، اس کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ تقریب میں وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا، رکن اسمبلی بائرتی بسوراج، میئر جی پدماوتی، راجیہ سبھا ممبر کے سی رام مورتی، اراکین اسمبلی اروند لمباولی، وشواناتھ، کارپوریٹر رادھما وینکٹیش، بی ڈی اے ممبر جگدیش ریڈی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...