بیندور سے بھٹکل جانے والے جانوروں سے بھرے ٹمپو رکشہ کو شیرور میں روک لیا گیا؛ بیندور پولس نے کیا ضبط
شیرور 17؍مارچ (ایس او نیوز)مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بیندور پولیس نے شیرور کے قریب ایک ٹیمپو رکشہ کو روکا اور اس میں لدے ہوئے جانور سمیت رکشہ کو بھی ضبط کرلیا۔
پولس نے بتایا کہ ایک مال بردار رکشہ پر بہت ہی بے رحمی کے ساتھ 12جانوروں کو ٹھونس کر لے جانے کی اطلاع بیندور پولیس کو ملی تھی۔ اس نے صبح کے وقت شیرور کے قریب ٹیمپو رکشہ کا راستہ روکا اوراس کی جانچ پڑتال کی تو بیندور سے لائے گئے جانور ہاتھ لگے۔ جبکہ اس دوران رکشہ میں سوار افراد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جانوراور گاڑی ضبط کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر جانور سپلائی کرنے کا کیس درج کرلیا ہے۔ ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جانور بیندور سے بھٹکل لے جائے جارہے تھے۔