یلاپور میں بھینسوں سے بھری لاری کو پولس نے کیا ضبط؛ چار گرفتار؛ غیرقانونی طور پر جانوروں کو منتقل کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th October 2017, 3:35 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار11/اکتوبر (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں پولس نے ایک لاری کو روکتے ہوئے اُس میں سے 18 بھینسوں کو برآمد کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لیا ہے، جس کے تعلق سے پولس کا کہنا ہے کہ جانوروں کو غیر قانونی طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جارہا تھا۔ پولس نے لاری پر سوارچار لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے اور اُن پر غیر قانونی طور پر جانوروں کی منتقلی کا الزام عائد کیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جانوروں کو لاری پر لاد کر مہاراشٹرا کے کولہا پور سے کیرالہ کے کاسرکوڈ لے جایا جارہا تھا، منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو یلاپور پولس نے  لاری کو روک دیا اور جانوروں سمیت لاری کو بھی اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے چاروں لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت لاری ڈرائیور عبدالجلیل (49)، ساتھی ڈرائیور کے بالا امبو(48)، احمد کبیر عبداللہ (30) اور سمیر احمد (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ سبھی لوگ کاسرکوڈ کے رہنے والے ہیں۔

گرفتار شدگان کو یلاپور عدالت میں پیش کرنے کے بعد جانوروں کو گوشالہ بھیج دیا گیا ہے۔

  

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...