بینکوں کے اے ٹی ایم کیوں ہو گئے خالی، یہ ہے سب سے بڑی وجہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 12:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،18؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اے ٹی ایم کو 200 روپے کے نوٹ کو مطابقت پیدا کرنے میں تاخیر ملک کے کچھ حصوں میں نقد ی بحران کی ایک وجہ ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ریزرو بینک کی طرف سے 200 روپے کا نوٹ پیش کئے جانے کے بعد اے ٹی ایم کو اس سے مطابقت کا حامل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ مہم فوری طور پر شروع ہو گیا؛ لیکن ملک کے کچھ حصوں میں اس میں تاخیر ہوئی ہے ۔ ریزرو بینک نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں نقدی رقم کے بحران کی ایک وجہ اے ٹی ایم کو تیزی سے بھرنے میں لاجسٹکس کا مسئلہ بھی ہے ۔ علاوہ ازیں اے ٹی ایم کو نئے جاری کردہ نوٹ سے مطابقت کاحامل بنانے کا کام بھی چل رہا ہے۔ اس دوران گزشتہ چند دن سے دو ہزار کے نوٹ کی پرنٹنگ بھی رکی ہوئی ہے۔ اقتصادی امور کے سیکرٹری ایس سی گرگ نے کہا کہ دو ہزار کے نوٹ کی مزید فراہمی کی ضرورت نہیں ہے ؛کیونکہ یہ پہلے سے ہی کثیر فراہمی کی پوزیشن میں ہے ۔ واضح ہو کہ آج مسلسل دوسرے دن بھی کئی مقامات پر اے ٹی ایم خالی پڑے ہیں ، نو کیش کا بورڈ لگا ہوا ہے،کئی جگہ لوگ لائن میں کھڑے ہیں۔ اس دوران وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بازار میں کافی سے زیادہ نقدی ہے۔ اچانک ڈیمانڈ کی وجہ سے کچھ ریاستوں میں کمی ہے، جسے جلد ہی دور کر لیا جائے گا۔ وزیر شیو پرتاپ شکلا نے کہا کہ پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ 1.5 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی کرنسی ہمارے پاس ہے۔ تھوڑی بہت صورتحال ایسے ہوتی ہے کہیں پیسہ زیادہ ہو جاتا ہے کہیں کم ہو جاتے ہیں ، بلاوجہ عوام میں خوف پھیلایا گیا، یہ ٹھیک نہیں ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔