اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں بہار بی جے پی صدر نتیانند کے خلاف ایف آئی آر درج
ارریہ 11 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بہار سے ارریہ پارلیمانی سیٹ پر ہو رہے ضمنی انتخاب کے دوران گذشتہ جمعہ کو ایک انتخابی ریلی میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں بی جے پی کے ریاستی یونٹ صدر نتیانندرائے کے خلاف آج نرپت گنج تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ارریہ کے ضلع مجسٹریٹ ہمانشو شرما کی ہدایت پر نرپت گنج اسمبلی علاقہ کے حکام نشانت کمار کی طرف سے کل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر درج کرایا گیا ۔ نتیانند پر الزام ہے کہ گزشتہ جمعہ کو نرپت گنج ہائی اسکول میدان میں بی جے پی کی طرف سے منعقدہ انتخابی جلسہ کے دوران انہوں نے متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ارریہ میں سرفراز عالم جیت جاتے ہیں تو یہ علاقہ آئی ایس آئی بن جائے گا ۔