یوپی انتخابات: کمل نشان کے ساتھ ووٹ ڈالنے پر کیشو پرساد موریہ کے خلاف ایف آئی آر درج

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2017, 10:49 PM | ملکی خبریں |

الہ آباد، 25 فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کمل نشان کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے معاملے میں یوپی بی جے پی کے صدر کیشو پرساد موریہ کے خلاف آج ان کے آبائی شہرالہ آباد میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔کیشو کے خلاف الہ آباد کے سول لائنس پولیس اسٹیشن میں پیپلز رپریزیٹیشن ایکٹ کی دفعہ171 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اب اس معاملے کی تحقیقات پولیس کرے گی۔ کیشوکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم مجسٹریٹ جانچ کی رپورٹ کی بنیاد پر آج ہی دیا گیا تھا۔غور طلب ہے کہ یوپی بی جے پی کے صدر کیشو پرساد موریہ نے تئیس فروری کو الہ آباد میں ووٹنگ کے دوران زعفران رنگ کی جو ہاف جیکٹ پہنی ہوئی تھی، اس پر بی جے پی کی انتخابی نشان کمل سٹکر لگا ہوا تھا۔قوانین کے مطابق یہ براہ راست طور پر کامل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔کمل نشان کے ساتھ پولنگ سینٹر میں داخل ہونے اور ووٹ ڈالنے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد الہ آباد کے ڈی ایم اور الیکشن افسر سنجے کمار نے اس معاملے میں مجسٹریٹ کی انکوائری کا حکم دیاتھا۔ شہر مجسٹریٹ کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر ذیلی ضلع الیکشن افسر مہندر کمار رائے نے آج اس کیس کے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...