لالویادو کے بیٹے تیج پرتاپ کے خلاف درخواست داخل،نتیش کمارکی طرح انتخابی حلف نامہ میں حقائق چھپانے کاالزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 10:17 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،13؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے ایک لیڈر نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کے خلاف 2015کے بہار اسمبلی انتخابات کے وقت پرچہ نامزدگی کے وقت دیے گئے حلف نامہ میں اورنگ آباد ضلع میں ان کے ایک پلاٹ کوجان بوجھ کرچھپانے کو لے کر پٹنہ عدالت میں ایک درخواست درج کی گئی ہے۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اوم پرکاش کی عدالت میں بہار قانون ساز کونسل میں بی جے پی رکن سورج نندن پرساد نے کل درخواست دائرکی۔عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لیے 22ستمبر کو تاریخ طے کی ہے۔پرساد نے اپنی درخواست میں تیج پرتاپ پر ان کی خاندانی کمپنی لارا ڈسٹریبیوٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ دواراورنگ آبادضلع میں 45.2 ڈیسیمل کے ایک پلاٹ پرموٹر شوروم کے بارے میں اپنے انتخابی حلف نامے میں ’’جان بوجھ کرحقائق چھپا کر‘‘عوامی نمائندگی قانون 1951کی دفعہ 125اے کا خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا اور عدالت میں پیشی کے لیے ان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیے جانے کی درخواست کی۔واضح ہوکہ وزیراعلیٰ نتیش کمارپربھی اسی طرح کاالزام ہے ۔اورعدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے ان کی رکنیت منسوخ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیاہے ۔نائب وزیراعلیٰ اوربی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی تیج پرتاپ کے اس پلاٹ کا ذکر لالو اور ان کے خاندان کے ارکان کی طرف ’’غلط‘‘طریقے سے حاصل کی جائیدادکاذکر پہلے بھی کر چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...