کاروار میں غیر قانونی شراب اسمگلنگ کے لئے استعمال ہورہی تھی محکمہ بندرگاہ کی کار !

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th August 2018, 2:28 PM | ساحلی خبریں |

کاروار26؍اگست(ایس او نیوز) اتر کنڑاضلع ہیڈکوارٹر کاروار میں اپنے سینئر افسران کے پیٹھ پیچھے غیرقانونی کارروائیاں انجام دینے والے سرکاری عملے کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ا س کی ایک تازہ مثال یہ سامنے آئی ہے کہ محکمہ بندرگاہ کے ڈائریکٹر کے دفتر سے متعلقہ ایک پرانی ایمبیسڈر کار کو غیر قانونی شراب اسمگلنگ کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

سرکاری دفتروں میں چھوٹے چھوٹے عہدوں پر رہتے ہوئے اپنے دفاتر اور عہدے کا غلط استعمال کرنے اور غیر قانونی طور پر پیسے کمانے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ کچھ لوگ سرکاری دفاتر کے لئے کرایے کاریں مہیا کرنے کے بعد اسی کو بنیاد بناکر ان کاروں کو غلط کاموں کے لئے بھی استعمال کرتے پائے گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس کو پتہ چلا کہ کاروار بندرگاہ کے ڈائریکٹر کے دفتر سے متعلقہ ایک کار بیت کول کے قریب لاوارث کھڑی ہوئی ہے۔ اس تعلق سے پولیس نے جب کاروار پورٹ ڈپارٹمنٹ کے دفتر سے رابطہ قائم کیا تو وہاں کے افسران دفتر کے احاطے سے کار لاپتہ ہونے پر حیران رہ گئے۔لیکن اس سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ اس معاملے میں کوئی شکایت درج نہ کرتے ہوئے ایک پولیس نے کار لاپتہ ہونے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تو دوسری طرف محکمہ کے بندرگاہ کے افسران اپنے طور پر داخلی تحقیقات کی۔ اس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ جس کار کو ناقابل استعمال قرار دے کر شیڈ میں رکھا گیا تھا، اس شیڈکا قفل توڑ کر دو سال قبل ہی وہ کار سڑک پر اتاری گئی تھی۔دن کے وقت کار کو شیڈ میں ہی رکھا جاتاتھا اور رات کے وقت اس کار میں گوا کے چکر لگائے جاتے تھے اور وہاں سے غیر قانونی طور پر شراب اسمگل کی جاتی تھی۔ غیر مصدقہ خبروں کے مطابق کاروار محکمہ بندرگاہ کی کارانکولہ کے قریب بیت کول میں لاوارث پائے جانے کے باوجود پولیس نے کوئی معاملہ اس لئے درج نہیں کیا ہے کیونکہ پورٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے ہی ایسا نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

محکمہ بندرگاہ کی سرکاری موٹر گاڑی کو گوا سے کمٹہ تک شراب اسمگلنگ کے لئے استعمال کیے جانے کا واقعہ سامنے آنے کے بعدکئی غیر قانونی سرگرمیوں کے راز کھل رہے ہیں۔جس میں سے ایک بات یہ بھی ہے کہ محکمہ بندرگاہ کے ایک افسر نے ندی کنارے اپنا خود کا ایک غیرقانونی شراب خانہ (بار) کھول رکھا ہے ۔شیڈ میں رکھی ہوئی پرانی کار کوپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ہی ایک پرائیویٹ ڈرائیور نے پوری احتیاط کے ساتھ شیڈ سے باہر نکالا تھاجس کی بھنک بھی اعلیٰ افسران کو نہیں لگی تھی۔اس کے بعد مسلسل دو سال سے یہ شخص گوا سے شراب اسمگلنگ کے لئے اس کار کا استعمال کررہا تھا۔چونکہ سرکاری محکمہ کا سبز بورڈ اس کا ر کے آگے لگاہوا تھا اس لئے وہ بے روک ٹوک چیک پوسٹ سے گزرتاتھا اپنا کاروبار چلارہا تھا۔اس کاروبار کا جال کاروار سے کمٹہ تک پھیلا ہوا تھا۔لیکن گزشتہ سنیچر کے دن بیت کول کے قریب یہ کار گھاٹ پرچڑھ نہیں پائی اور بند ہوگئی۔ دوبارہ اسٹارٹ کرنے میں ناکام ہونے پر یہ شخص کار وہیں پر لاوارث چھوڑ کر فرار ہوگیااور پھر پلٹ کر اس طرف نہیں آیا۔جب مقامی لوگوں نے دیکھا کہ محکمہ بندرگاہ کی کار سڑک کنارے تین دن سے لاوارث پڑی ہوئی ہے تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرنے کے بعد کار اپنے قبضے میں لی جو اس وقت شہری پولیس تھانے کے احاطے میں رکھی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔