کار ٹرک کی ٹکر، 5 ہلاک ایک زخمی
بیدر:13/ مئی (ایس او نیوز) ایک کار آج علی الصبح سامنے سے آرہے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ مرنے والوں میں سے چار ایک ہی کنبہ کے ہیں۔ یہ حادثہ اس ضلع کے بسواکلیان تعلقہ کے سستاپورہ گاؤں کے نزدیک ہوا۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کے نام میور چاولہ (34) دینال چاولہ(26) آرتی چاولہ (58) کیاب چاولہ (6) اور سنیل (26) ہیں۔ایک 2 سالہ لڑکے کو سنگین حالت میں حیدرآباد کے اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ کنبہ ممبئی سے حیدرآباد جارہا تھا۔پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور لاری ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے جو فرار ہے۔