مینگلور میں چلتی کار آگ کے شعلوں میں لپٹ گئی؛ ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2018, 12:30 AM | ساحلی خبریں |

مینگلور یکم جون (ایس او نیوز) یہاں کاوور نامی مقام پر اچانک چلتی کار آگ کے شعلوں میں لپٹ گئی، مگر کار ڈرائیور معجزاتی طور پر کار سے باہر نکل کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی شب کو پیش آیا۔

ہیونڈائی آئی۔20 کار کاوور جنکشن سے گذر رہی تھی کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی، اور آگ کے شعلے اتنے بلند ہوگئے کہ  دیکھتے ہی دیکھتے پوری کار جل کر خاک ہوگئی، کار ڈرائیور نے آگ کے شعلے بلند ہوتے ہی کار سے باہر نکل گیا، اور وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پولس نے بتایا کہ یہ کار بجپے کے رہنے والے جیاراج نامی شخص کی تھی۔ سمجھا جارہا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔