اُڈپی کے سنتے کٹّے میں آٹورکشہ اور کار میں تصادم۔ آٹو ڈرائیور سمیت اسکولی بچے زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th March 2019, 8:03 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 15؍مارچ (ایس او نیوز) سنتے کٹّے کے قریب نیشنل ہائی وے پر طلبہ کو اسکول لے جارہے آٹو رکشہ اور ایک کار کے درمیان تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں آٹو ڈرائیور کے علاوہ7اسکولی بچے زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سنتے کٹّے سے ایک ماروتی کار اڈپی شہر کی طرف دوڑ رہی تھی اسی وقت چوراہے پردوسری موٹر گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں وہ کار اسکولی بچوں کے رکشہ سے  ٹکراگئی۔ تصادم کی وجہ سے آٹو رکشہ کا سامنے والا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا ہے۔اس حادثے میں رکشہ میں موجود کلیان پور انگلش میڈیم اسکول کے 7بچے اور آٹو رکشہ ڈرائیور جان زخمی ہوگئے۔تمام زخمی بچوں کو علاج کے لئے منی پال اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

اُڈپی شہری پولیس تھانے کے افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا بعد میں کیس درج کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔