سی اے آر کانسٹیبل پروشوتم کے گھر سے اسٹین گن برآمد معاملہ حل ہونے سے کیو آر ٹی کے کانسٹیبل دشرتھ کو انصاف ملنے کی امید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th February 2017, 10:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔26فروری( ایس او نیوز)کوئیک اسپانس ٹیم ( کیوآرٹی) ہیڈ کانسٹبل کی 9ایم ایم پستول چوری کا معاملہ12سال بعد حل ہوگیا۔ سٹی آر مڈ ریزرو ( سی اے آر)کانسٹبل پروشوتم (50) ایک اور اسٹین گن چوری کے معاملہ میں ملوث ہونے کا جانچ سے پتہ چلا ہے ۔7ستمبر2006ء کے دوران راج بھون میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیڈ کانسٹبل دشرتھ راؤ جو اب اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر ترقی کرچکے ہیں ۔ ان کے 9ایم ایم پستول کو پروشوتم نے چوری کی تھی۔ لیکن اس معاملہ کی تفتیش کررہی کاٹن پیٹ پولیس نے اب ملزم سے ایک اور 9ایم ایم اسٹین گن ضبط کی ہے ۔اس سلسلے میں پولیس کمشنر پروین سود نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سی اے آر سنٹرل دفتر میں ڈیوٹی انجام دے رہے کانسٹبل شریف یوگا ۔23جون2006کو اپنی گن اسلحہ خانہ میں جمع کردیا تھا ۔ اسی گن کو کانسٹبل پروشوتم نے چرا کر اپنی گاڑی میں چھپا دیا تھا ۔ تین دن بعد پروشوتم نے گاڑی سے چرائی گن اپنے گھر لے گیا تھا۔پولیس کمشنر نے مزید بتایا کہ اسٹین گن چوری کے بعد سی اے آر کے 11ملازمین کے خلاف ڈپارٹمنٹ انکوائری ہوئی تھی ۔ اور ان کے ایک سال تک کے تمام بھتوں کو روک دیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے پاس موجود پستول اور اسٹین گن سے کوئی بھی گولی نہیں چلائی گئی ہے ۔ جانچ کے دوران بھی یہ بات سامنے نہیں آپائی ہے ۔ جو پستول اور گن چرائے گئے تھے انہیں پروشوتم اپنے مکان میں چھپا رکھا تھا ۔ کس لئے رکھا تھا اس کے متعلق واضح طور پر بات سامنے نہیں آپائی ہے ۔ اس سلسلے میں خصوصی جانچ ٹیم پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم پروشوتم کی دماغی حالت بہتر ہے یا نہیں اس کی جانچ نمہانس اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں سے کرائی جارہی ہے ۔ فی الوقت پروشوتم عدالتی تحویل میں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 9ایم ایم پستول رکھنے کی پولیس اور فوجی جوانوں کو ہی اجازت دی جاتی اور اس کیلئے پاسپورٹ بھی جاری کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروشوتم سے ضبط شدہ پستول سے گزشتہ دس برسوں کے دوران 9ایم ایم پستول سے جرائم کی سرگرمیاں پیش آئی ہیں یا نہیں اس کے متعلق جانچ کی جارہی ہے۔پولیس کمشنر نے بتایا کہ پولیس سے گرفتاری کے بعد پروشوتم بیماری کا بہانہ بنانے لگا ہے اس لئے اس کو پولیس اسپتال میں بھرتی کرکے اس کی مکمل صحت کی جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروشوتم نے کترے گپا میں مقیم اپنے ایک رشتہ دار کو فون کرکے اس کے مکان میں چھپا رکھے اسٹن گن کو چھپا رکھنے کی گزارش کی تھی ۔ جس کے بعد اس کے رشتہ دار نے اپنے مکان میں گن چھپا رکھا تھا ۔ اس بارے میں اطلاع پاکر جانچ ٹیم نے پروشوتم کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مار کر گن اپنے قبضہ میں کرنے میں کامیاب رہی۔اسی معاملہ کے بعد شہر کی پولیس نے چوری ہوئے گن کے متعلق تفصیلات حاصل کررہی ہے ۔ کتنے گن چوری ہوئے ہیں اس کے متعلق بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آپائی ہیں۔اعلیٰ پولیس افسران سے تفصیلات حاصل کرکے اس کی جانکاری فراہم کرنے کا پولیس کمشنر نے میڈیا کو یقین دلایا ۔اس سلسلے میں ڈائرکٹر جنرل وانسپکٹر جنرل آف پولیس روپ کمار دتا نے کہا کہ پستول کے متعلق کوئی جانکاری حاصل نہ ہونے کی وجہ سے کیو آر ٹی کے کانسٹبل دشرتھ سزا کاٹنے لگا ہے ۔ اس معاملہ میں بے قصور ہونے کا اب پتہ چلا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ کی ایک اور مرتبہ جانچ کرنے کے بعد انہیں انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ قوانین کے تحت دشرتھ کو انصاف ملنے والا ہے ۔اسی دوران دشرتھ نے بتایا کہ وہ گزشتہ 38برسوں سے محکمہ پولیس میں اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری کے ساتھ نبھاتے آرہے ہیں ۔ انہیں اپنی ڈیوٹی سے سبکدوش ہونے میں صرف6ماہ کا عرصہ ہی باقی ہے ۔ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ بغیر داغ کے ڈیوٹی سے سبکدوش ہونے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہی جگہ ڈیوٹی انجام دینے والے پروشوتم پر پستول چوری کرنے کے متعلق کوئی شبہ ہی نہیں ہوپایا تھا ۔ لیکن بالآخر سچائی منظر عام پر آچکی ہے۔انہوں نے بتاے کہ پستول چوری کے معاملہ میں انہیں محکمہ پولیس کو 21ہزار روپیوں کا جرمانہ بھی ادا کیاتھا ۔ اس کے علاوہ ڈیوٹی کے دوران لاپروائی برتنے پر تین دفعہ تنخواہ میں اضافہ پر بھی روک لگادی گئی تھی۔ان تمام واقعہ کے بعد ان کی لڑکی نے خودکشی کرلی تھی اور بیوی بھی ذہنی طور پر کافی پریشان تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ پستول نے ان کی زندگی کے تمام خوشیاں چھین رکھے تھے ۔ لیکن اب راحت ملنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ گردے کی بیماری میں مبتلاد شرتھ نے کہا کہ وہ اس کے علاج کروا رہے ہیں ۔ بیوی کے پیر بھی کمزور ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ڈپارٹمنٹ سے انصاف ملنے کی امید ہے ۔58سالہ دشرتھ سی اے آر میں اے ایس آئی کے طور پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔پروشوتم کے مکان سے دستیاب پستول اور گن کی وجہ سے اس معاملہ میں سزا کاٹ رہے محکمہ پولیس کے 11ملازمین کو بھی اب انصاف ملنے والی ہے۔اب یہ ملازمین عدالت میں عرضی داخل کرنے کیلئے پولیس کمشنر نے ہدایت دی ہے ۔ محکمہ کے قوانین کے تحت10سال کے اندر عدالت میں عرضی داخل کی جاسکتی ہے ۔ لیکن یہ معاملہ دس سال سے کافی زیادہ ہوچکا ہے ۔ لیکن پولیس کمشنر کا کہناہے کہ اس معاملہ کو خصوصی معاملہ کے طور پر لے کرملازمین کو انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کابھی یقین دلایا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...